جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

برادورگزرچکا،فلموں کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا،شردھاکپور

datetime 13  جون‬‮  2015
Shraddha Kapoor
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور جو اپنی ابتدائی 2 فلمیںتین پتی اور لو کا دی اینڈ باکس آفس پر ناکام ہونے کی وجہ سے اپنا کیرئیر درست طور پر شروع تو نہ کرسکیں مگر آج وہ بالی ووڈ کی بہترین اداکاراں میں سے ایک ہیں اور ان کی فلم اے بی سی ڈی 2بھی26جون کوریلیز ہونے جارہی ہے کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک ایسی غیر مستحکم جگہ ہے جہاں ہر جمعہ کو تبدیلی آجاتی ہے۔
یہ بات انھوں نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کے دوران کہی، شردھا کا کہنا تھا اپنی پہلی ان دنوں فلموں کی ناکامی کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتی تھی اور اس وقت زہن میں آیا تھا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے مگر یہ صرف کچھ دیر کے لیے تھا اس کے بعد میں نے اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنایا اور اب اس بات کی خوشی ہے کہ اس وقت کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور اب میرا برا دور گزر چکا ہے اوراسی وجہ سے میں یہ سمجھتی ہوں کہ بالی ووڈ میں ہر کسی پر اتارچرھا کا دور آتا ہے آج کوئی کامیاب ہے تو دوسرا ناکام بھی ہے اور جو آج ناکام ہے کل کو وہ کامیاب ہوسکتا ہے اور جب میں کسی ناکامی کا سامنا کرتی ہوں تو پریشان ہونے کے بجائے خود میں حوصلہ پیدا کرتی اور دوبارہ کامیابی کے لیے جدوجہد شروع کردیتی ہوں۔
26 سالہ اداکارہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر میرے اختیارمیں ہوتا کہ کس وقت فلمی دنیا کا رخ کرتی تو گرودت اور راج کپور کی فلمسازی کے دور کا انتخاب کرتی کیونکہ اس پورے دور میں آرٹ پر بھر پور توجہ دی جاتی تھی اور یہ آرٹ سے بھر پور دور تھا اس وقت کی فلموں میں آرٹ کے اسرار و رموز کا خاص خیال رکھا جاتاتھا مگر اب ایسا نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کی فلمیں بنائی جا رہی ہیں شردھا کا مذید کہنا تھا کہ آج بالی ووڈ میں بہت ساری خواتین کام کررہی ہیں اور میرے نزدیک یہ اداکاراں کے لیے بہترین دور ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…