لاہور(نیوزڈیسک )برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک اور شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن کی تیسرے برسی آج ( ہفتہ ) کو منائی جائے گی۔ مہدی حسن 18 جولائی 1927ءکو بھارت کے ضلع جے پورکے گاﺅں جھنجھرومیں پیدا ہوئے اورتقسےم ہند کے بعد وہ پاکستان آگئے ۔ انہوں نے 8سال کی عمر میں پہلی بار پرفارم کیا جبکہ غزل گائیکی کا آغاز ریڈیو پاکستا ن لاہو رسے 1957ءمیں کیا۔ ان کا موسیقی کے معروف گھرانے کلاونت سے تعلق تھا،موسیقی کی ابتدائی تعلیم والد عظیم خان اور چچا اسماعیل خان سے حاصل کی،ریڈیوپر گ لوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے پہلی مشہور غزل تھی ، فلمی گائیکی کی ابتدافلم شکار سے کی۔مہدی حسن نے جو بھی گیت گایا وہ امر ہو گیا۔ وہ سر چھیڑتے تو محفل میں سکوت طاری ہو جاتا۔ ہدایتکار خلیل قیوم کی فلم فرنگی میں انہوں نے فیض احمد فیض کا لکھا ہوا ایک گیت ” گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے“ گایا تو ہرطرف ان کے چرچے ہونے لگے۔فلم ”فرنگی“مےں بھی انہوںنے اپنی آواز کا جادو جگاےا فلم تو 18دسمبر 1964ءکو ریلیز ہوئی لیکن یہ گانا اس سے پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکا تھا۔فلم سسرال میں بھی ان کا گایا ہوا ایک گیت ”جس نے میرے دل کو درد دیا“۔ اتنا مقبول ہوا کہ لوگ ان کے دیوانے بن گئے۔پروڈیوسر ، مصنف اور موسیقار خورشید انور کی فلم گھونگھٹ میں انہوں نے ایک گیت مجھ کو آواز دے کہاں ہے گایا تو ان کی خوبصورت آواز نے فلم کے ہیرو سنتوش کمار کی مقبولیت کو شہرت کی بلندےوں پر پہنچادےا ۔فلمساز شباب کیرانوی کی فلم ”میرا نام ہے محبت“ میں مہدی حسن نے ایک گیت’ ’یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم ، کہانی محبت کی زندہ رہے گی “گایا تو دھوم مچ گئی۔ اس گانے نے اداکار غلام محی الدین کو بھی اسٹار بنا دیا۔اسی طرح فلم آنسو میں ان کی آواز میں گائے ہوئے گیت جان جاں تو جو کہے گاو ں میں گیت تیرے نے اداکار شاہد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔خواجہ پرویز کے لکھے ہوئے فلم چاہت کے ایک گیت ”پیار بھرے ، دو شرمیلے نین“ نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی دھوم مچا دی۔فلم ”میری زندگی ہے نغمہ“ میں مشیر کاظمی کے لکھے ہوئے گیت ” اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا“ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ اس فلم سے اداکار رنگیلا بھی شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے۔اس طرح فلم داستان تو اگرچہ کامیاب نہ ہوسکی لیکن مہدی حسن کا گایا ہوا گیت ”قصہ غم میں تیرا نام نہ آنے دیں گے“ امر ہو گیا۔کہا جاتا ہے کہ مہدی حسن کے اور گیت جس کے بول تھے زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں کی شہرت سرحد پار بھارت پہنچی تو گلوکارہ لتا منگیشکر یہ کہنے پر مجبور ہو گئیں کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔ان کو موٹر مکینک کے کام میںبھی مہارت حاصل کی تھی ۔مہدی حسن نے 441 فلموں کے لیے گانے گائے اور گیتوں کی تعداد 626ہے ۔جن مےں اردو فلموں کی تعداد 366تھی اور ان فلموں مےں ۔ان کے گائے ہوئے گانوں کی تعداد 541 جبکہ انہوںنے 74پنجابی فلموں میں 82گانے بھی گائے ۔ انہوں نے28سال تک مسلسل فلموں کے لیے گائیکی کی ۔حکومت پاکستان ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیازاور تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا،1979ءمیں مہدی حسن کو بھارتی حکومت نے اپنا بڑااےوارڈ ”کے ایل سہگل “ دیا ۔ آخری عےام مےں وہ کافی عرصے تک علالت میںرہے اوربالاآخر 13جون 2012 ءکواپنے خالق حقےقی سے جا ملے مگر وہ آج بھی اپنے گےتوں کی بدولت پرستاروں کے دلوں مےں زندہ ہےں۔
شہنشاہِ غزل مہدی حسن کومداحوں سے بچھڑے 3برس ہوگئے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ہوشربا انکشافات سامنے آنے لگے
-
حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
-
حمیرا اصغر کے گھر والے آج میت لینے پہنچیں گے، والد کا بیان بھی سامنے ...
-
برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر ...
-
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے ...
-
گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بُری خبر
-
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب’سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
-
رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار ...
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
-
چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی
-
پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ہوشربا انکشافات سامنے آنے لگے
-
حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
-
حمیرا اصغر کے گھر والے آج میت لینے پہنچیں گے، والد کا بیان بھی سامنے آگیا
-
برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر پر برس پڑے
-
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیا
-
گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بُری خبر
-
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب’سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
-
رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
-
چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی
-
پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز تیزی
-
نہ ہی صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ آرمی چیف اس منصب کے خواہش مند ہیں: محسن نقوی