جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

فلموں کا اچھا موضوع اورتفریح مد نظررکھنی چاہیے،ہمایوں سعید

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکار وہ ہدایتکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم بینوں کو سنیماو¿ں کی جانب واپس آنا ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ماضی میں جب بھی اچھی فلمیں بنیں انھیں زبردست پزیرائی ملی اور لوگ سنیماو¿ں میں آکر فلم دیکھنے پر مجبور ہوئے لیکن غیر معیاری فلموں نے فلم بینوں کو سنیماو¿ں سے دور کردیا۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصہ تک فلم انڈسٹری شدید بحران گزری ہے جو ہماری فلم انڈسٹری کا بہت بڑا المیہ تھا لیکن ہمارے نوجوان دوستوں کی کوششوں سے ہم سب فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بنانے میں کامیاب ہوگئے ،لیکن اب کسی بھی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ہمیں معیار کے ساتھ اچھے موضوعات کا بھی انتخاب کرنا ہوگا۔یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔انھوں نے یونی ویژن نیوزسے کہا کہ فلم بلاشبہ پاکستان میں بہترین تفریح رہی ہے اور اس دور میں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو اچھے موضوع کے ساتھ بہترین تفریح فلم بینوں کو پہنچا سکے،ٹیلی ویڑن انڈسٹری کی کامیابی میں سب سے اہم بات عمدہ تخلیق اور معیار رہا ہے،فلموں میں بھی ہمیں اسی طریقہ کار کو اپنانا ہوگا ،انھوں نے کہا ان کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی“ مکمل ہوچکی ہے امید ہے یہ فلم عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی،یہ فلم آج کے دور میں عوام کے لیے بہترین تفریحی فلم ثابت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…