بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ورون کے ساتھ لنچ کرنے پر فخر ہے ، پرینتی چوپڑا

datetime 2  جون‬‮  2015
Parineeti Chopra
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے کہا ہے کہ مجھے ورون کے ساتھ لنچ کرنے پر فخر ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورون کے ساتھ لنچ کرنے پر فخر محسوس کررہی ہوں میں نے اپنی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں کے انتخاب کے حوالے سے مکمل آزادی حاصل ہے زندگی میں تنقید سے کبھی نہیں گھبرائی اور اسی وجہ سے میرا سفر جاری ہے انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ لوگ مجھے بھول جائیں اسی وجہ سے ہر فلم میں بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر کے بارے میں کبھی بھی منصوبہ بندی نہیں کی ہے بلکہ صرف اسکرپٹ کے مطابق ہی فلم سائن کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ اگراچھے پراجیکٹ ملے تو ٹی وی میں بھی ضرور کام کرونگی انہوں نے کہا کہ مجھے خود مختاری عزیز ہے اور میں نہیں چاہتی کہ پریانکا چوپڑا کے مشوروں پر کام کروں انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں یہ چہ میگوئیاں ہیں کہ میں پریانکا کی کزن ہوں اسی سے مجھے شوبز میں کام مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں انڈسٹری میں نئی ضرور ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کم معاوضہ لوں اور اپنا معیار گرادوں ۔ انہوں نے کہا کہ ارجن کپور بہت اچھے انسان ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا انہوں نے کہا کہ میں ہر قسم کی فلمیں کرنا چاہتی ہوں تاہم ابھی بھی مجھے رومانوی فلمیں ہی آفرز ہو ر ہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…