پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

گنگا جل2“ملکی مسائل سے آگاہ کرنے والی فلم ہے، پریانکا چوپڑا”

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے اپنی نئی فلم ”گنگا جل 2“ کو کرپشن ، لینڈ مافیا سمیت ملک کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کرنیوالی فلم قرار دیدیا ہے ”گنگا جل 2“ 2003 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم گنگا جل کا سیکوئل ہے۔جس میں وہ خاتون پولیس افسر کا کردار نبھا رہی ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 32سالہ اداکارہ کا کہناتھا کہ ”گنگا جل 2“ میں میرا کردار ایک پولیس افسر کا ہے اور میں اس میں وہی کررہی ہوں جو اجے دیوگن فلم کے پہلے حصے میں کرچکے ہیں یہ کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ اس میں دکھائے جانے والے حالات اور ملک کو درپیش مسئال کی وجہ سے انتہائی اہم فلم ہے۔پریانکا کا کہنا تھا کہ اخبارات اور چینلز پر کرپشن لینڈ ، مافیا ، کسان کی خودکشی سمیت دیگر جرائم کو نمایاں دکھایا جاتا ہے جب کہ اس فلم میں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا گیاہے کہ کیسے ایک انسان کو اپنے ہاتوں زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور کردیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے مزید یواین پی سے کہا کہ پرکاش جھا غیر معمولی کہانیوں پر فلم بنانے میں کافی شہرت رکھتے ہیں اور ان کی یہ فلم ”گنگا جل ٹو بھی اپنے پہلے حصے کی طرح ہی غیر معمولی حقائق پر مبنی ہے۔مگر یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے کسی مرد پولیس افسر کی جگہ ایک خاتون کو اس کردار کے لیے منتخب کیا ہے۔ ایک سوال جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں بالی ووڈ میں خواتین پر مبنی فلمیں کامیابی حاصل کررہی ہیں جس کی وجہ سے ہیروئنوں کو بھی ہیرو کی طرح ہی مقام مل رہا ہے اور انھیں صرف ناچنے گانے یا رومانوی کے بجائے ایکشن فلموں میں بھی اہم کردار دیے جارہے ہیں جو بالی ووڈ میں لڑکیوں کی کامیابی کا ایک بڑا ثبوت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…