منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکا رہ ودیا بالن نے انکار کردیا

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماضی نامور اداکارہ سچتراسین پر بنائی جانیوالی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ودیا بالن کا کہنا ہے کہ مجھے سچتراسین کی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر میں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے یہ بات انہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔ 37 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں میڈیا میں شائع ہونے والے خبروں سے حیرانی ہوئی کہ میں نے ماضی کی نامور اداکارہ کا کردار کرنے کی حامی بھرلی ہے اور اس کے لیے کتھک ڈانس کی ریہرسل بھی شروع کردی ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ایسی خبریں کس طرح بن جاتی ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور میرے علم میں نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کی پیشکش ضرور ہوئی تھی اور مجھے اس کا اسکرپٹ بھی بہت پسند آیا تھا مگر میں سمجھتی ہوں کی میری ان سے کوئی جسمانی یا چہرے کی مماثلت نہیں ہے اس لیے اس میں کام نہیں کررہی۔ رائما سین جو سچتراسین کی پوتی ہیں اور انھی کی طرح دکھتی ہیں کو یہ فلم کرنا چاہیے۔ اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت دو فلموں میں کام کررہی ہوں جن کا اسکرپٹ بہترین ہے اس سے زیادہ تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ ودیا بالن کی فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ 12 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی۔ مہیش بھٹ اور وکرم بھٹ کی پروڈکشن مین تیار کی جانیوالی اس فلم کی ہدایات موہت سوری نے دی ہیں جب کہ ودیا کے ساتھ عمران ہاشمی اور راجکمار راو¿ اہم کرداروں میں ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…