بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بڑے بجٹ کی فلمیں ناکام:اکشے کمار نے اپنا معاوضہ کم کرلیا ہے۔

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی فلمیں ناکامی سے دوچار ہورہی ہیں جسے دیکھتے ہوئے اکشے کمار نے اپنا معاوضہ کم کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ میں بڑے ناموں اور بڑے بجٹ سے بننے والی فلموں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے جب کہ کم بجٹ سے بننے والی اچھی فلموں نے اپنی لاگت سے کئی گنا زیادہ کمائی کی ہے۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے اکشے کمار نے بھی نئی حکمت عملی بنائی ہے جس کے تحت اب وہ فلموں میں کام کا زیادہ معاوضہ لینے کے بجائے فلم میں منافع کی شرط پرکام کررہے ہیں، فلم جتنا زیادہ بزنس کرے گی انہیں منافع بھی اتنا ہی زیادہ ملے گا تاہم نقصان کی صورت میں وہ صرف اپنے معاوضے پر ہی قناعت کریں گے۔واضح رہے کہ اکشے کمار سے قبل سلمان خان ، شاہ رخ خان اور عامر خان بھی مارکیٹ ویلیو سے کم معاوضے پرکام کرتے ہیں تاہم وہ فلم کے منافع میں حصہ دار ہوتے ہیں جب کہ عامر خان فلم کی کہانی کو دیکھتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…