ممبئی (نیوز ڈیسک) اداکاہ کرینہ کپور نے فلم ” بجرنگی بھائی جان “ کی شوٹنگ مکمل کروالی۔ ذرائع کے مطابق فلم کا کشمیر شیڈول مکمل ہوگیا ہے جس میں فلم کا 80فیصد حصہ سمایا ہوا ہے ۔ کرینہ کپور اور فلم کی دیگر کاسٹ گزشتہ ایک ماہ سے کشمیر میں تھی ۔ اس فلم میں کرینہ برھمن لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پاک بھارت سرحد پر لاپتہ ہو جاتی ہے ۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں سلمان خان شامل ہیں۔