لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کےلیجنڈ اداکارمصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے حکمرانوں نے وعدے تو بہت کئے لیکن عمل نہیں کیا۔
جرمن نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کی شاندار فلم انڈسٹری کی تباہی ایک قومی المیہ ہے،کسی زمانے میں صرف لاہور میں سالانہ 150 سے لے کر پونے 200 تک فلمیں بنتی تھیں،اب ان فلموں کی تعداد صرف 3 یا 4 ہے۔ لاہورمیں 12 جب کہ کراچی میں 5 فلم اسٹوڈیوز تھے۔ اب ان میں سے ایک بھی نہیں بچا۔ پہلے ملک میں 950 سینما گھر تھےاوراب ان کی مجموعی تعداد 150 رہ گئی ہے۔ ماضی میں فلم انڈسٹری حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتی تھی جو اب اسے نہیں ملتا لیکن حکومت نے اس بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں۔ ہم نے اس سلسلے میں حکام کو تجاویز دیں لیکن حکمرانوں نے وعدے بھی کیے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا۔
مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ پنجابی فلموں میں سلطان راہی کے ساتھ کام کے حوالے سے ان کا ریڈیو کا تجربہ بہت مددگارثابت ہوا تھا۔ سلطان راہی بہت اونچا بولنے والے ہیروتھے جب کہ انہوں نے نیچی آوازمیں آہستہ آہستہ بات کرنے کا انداز اپنایا تو فلم بینوں کو یہ ولن بہت پسند آیا۔ یہ سلسلہ انتہائی کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کئی فلمیں بھارت میں نقل کی گئیں۔ انہیں بھارت میں اداکاری کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن ان کی رائے میں بھارتی فلموں میں کام کرنے والے کئی پاکستانی اداکاروہاں جا کرزیرو ہوگئے تھے۔
ملک کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جمہوریت سے فائدے کی بجائے نقصان پہنچا کیونکہ یہاں حقیقی معنوں میں جمہوریت کبھی ا?ئی ہی نہیں اورجو ا?ئی وہ نام نہاد جمہوریت تھی، آج پاکستانی ایک ایسی قوم ہیں جن کے پاس کوئی رہنما نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت، مہنگائی، کرپشن اور دہشت گردی جیسے مسائل پائے جاتے ہیں، ان سب کے باوجود ہمارا گھرتویہی ہے۔ اس لئے ہمیں چاہیئے کہ کہ ہم پاکستان کے لیے کام کریں اوراپنے وطن کے تشخص کو بہتر بنائیں۔
فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکمرانوں نے وعدے توکئے لیکن عمل نہیں ،مصطفیٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
-
نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی



















































