لاہور( نیوزڈیسک) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ کی طرف سے عائد کئے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے سامنے چیلنج کرتی ہوں احمد بٹ اپنی کمائی سے مجھے ایک لاکھ روپے دینا ثابت کر دے میں 3کروڑ روپے دینے کےلئے تیار ہوں،احمد بٹ نے کردار کشی کرنے ، چہرے پر تیزاب پھینکنے ،بیٹا چھیننے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پھر زمانے میں تماشہ کھڑا نہ کرنے کے عوض مجھ سے تحریری معاہدہ کر کے 20لاکھ روپے وصول کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں اپنے وکلائ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔حمیر اارشد نے کہا کہ اگر احمد بٹ معاملات کو میڈیا میں لے کر نہ آتا تو مجھے بھی یہاں آنے کی ضرورت پیش نہ آتی لیکن تماشہ بننے کی وجہ کوئی اور نہیںمیرا شوہر ہے۔ انہوںنے کہا کہ احمد بٹ کہتا ہے کہ میں نے 22فلمیں کیں ،میڈیا والے بتا دیں انہوں نے گزشتہ سال ، اسے سے گزشتہ سال یا اس سے پہلے احمد کی کونسی فلمیں دیکھی ہیں۔ احمد بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ میں اسکی گاڑی لے گئی ہوں حالانکہ میں نے اسے شورم سے گاڑی لے کر دینے کے لئے 21لاکھ 76ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ دیا جو اس نے کینسل کرا کر بینک سے کیش میں پیسے وصول کر لئے اور اسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔ اس موقع پر گلوکارہ نے مذکورہ رقم کا بینک ڈرافٹ اور احمد بٹ کی طرف سے بینک سے کیش وصولی کے ثبوت بھی میڈیا کے سامنے پیش کیے۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ احمد بٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں معلوم نہیں کونسی کونسی سے پراپرٹیاںگنواد ی ہیں ان میں سے چار کا مجھے سرے سے علم نہیں۔ جب میری اور احمد بٹ کی محبت کی شادی ہوئی تو ہمارے پاس رہنے کے لئے گھر نہیں تھا ،میںنے علی اینڈ عیسیٰ کمپنی سے معاہدہ کیا جسکے بدلے میں نے شوز کرنا تھے اورکمپنی نے ہمیں گھر لے کر دیا جسکے میں تھوڑی تھوڑی ادائیگی کرتی رہی۔حمیر اارشد نے کہا کہ احمد بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارا بیٹا امریکن شہریت کا حامل ہے میں سارا ڈرامہ امیگریشن کے لئے رچانا چاہتی ہوں تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ایک نامور گلوکارہ ہوں اور میں جس ملک کی امیگریشن لینا چاہوں مل سکتی ہے لیکن مجھے پاکستان نے عزت او رمقام دیا ہے میں اسے کیوں چھوڑ کر جا?ں گی۔انہوںنے کہا کہ احمد بٹ کا اصرار تھا کہ مجھے جائیداد میں سے حصہ دو جس پر میں نے کہا کہ جائیداد تو ہے ہی نہیں جس پر اس نے کردار کشی ، تیزاب پھینکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پھرہمارے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا کہ احمد بٹ زمانے میں تماشہ نہیں بنایا گیا اور طے پانے والے معاہدے پر اسکے بھائی عقیل بٹ اور بہنوئی احسان کے دستخط اور انگوٹھوں کے نشانات ہیں۔مذکورہ رقم سے احمد بٹ کے گھر والوںنے مکان خریدنا تھا لیکن احمد بٹ اور اسکے بھائی کے درمیان تنازعہ ہو گیا اور بھائی کی طرف سے مار پیٹ پر احمد بٹ واپس آ گیا اور کہا کہ مجھے معاف کر دو مجھے تمہارے خلاف بھڑکایا گیا تھا جبکہ احمد بٹ نے میرے 20لاکھ روپے بھی واپس نہیں کئے گئے۔ حمیرا ارشد نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میرے بڑے موجود ہیں اور وہی فیصلہ کریں گے لیکن جو شخص یہ کہتا ہے کہ مجھے اپنی بیوی سے جان کا خطرہ ہے اور پھر یہ بھی کہتا ہے کہ میں اپنا گھر بسانا چاہتا ہوں تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے۔
احمد بٹ کمائی سے ایک لاکھ روپے دینا ثابت کر دے ،3کروڑ روپے دینے کےلئے تیار ہوں، حمیر اارشد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی



















































