ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی میوزک بینڈ کا کراچی میں طلبا کے لئے خصوصی کنسرٹ

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (سم) نے امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے امریکا سے آئے ہوئے میری مک برائڈ میوزیکل بینڈ کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کے اسکولوں کے بچوں کے ہمراہ ایک شام کا انعقاد صادقین گیلری فریئر ہال میں کیا۔تقریب میں مہمان خصوصی بلدیہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز و پارکس نیاز احمد سومرو نے مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا ، ڈائریکٹر سم محمد شاہد نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے لیے یہ شام کسی اعزاز سے کم نہیں میری مک برائڈ میوزیکل بینڈ امریکا نے ہماری درخواست پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ تعلیم کے تعاون سے 250 بچوں کو پروگرام میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔آئندہ بھی امریکی قونصلیٹ نے ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس میں طالب علموں کو انگلش کی تعلیم اور مختلف کورسز کے لیے بیرون ممالک بھیجنے کے انتظامات شامل ہیں،علاوہ ازیں پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں امریکی پاپ بینڈ”میری مک برائڈ“کی موسیقی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،یہ بینڈ امریکی قونصل خانے کراچی کی دعوت پر دوسری بار پاکستان کا دورہ کررہاہے،امریکی پاپ بینڈ کی سنگر میری مک برائڈ،امریکی پاپ بینڈ”میری مک برائڈ“نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔انگریزی گیتوں کے ساتھ موسیقاروں نے پاکستانی نغمہ ”دل دل پاکستان“بھی گایا جس پر شرکا جھوم اٹھے،میری مک برائڈ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں پاکستان آئی تھی اور اس کے بعد اب آئی ہوں،یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں اورکراچی آکر ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…