اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایپل نے حال ہی میں اپنی نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی ہے، تاہم لانچ کے فوراً بعد ہی صارفین کی جانب سے اسمارٹ فونز میں موجود ایپل انٹیلی جنس (AI) فیچرز سے متعلق مسائل سامنے آنے لگے ہیں۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق سیریز کے چاروں ماڈلز — آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس — میں بعض صارفین کو AI
فیچرز ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ کئی صارفین نے یہ بھی شکایت کی کہ انسٹالیشن مکمل ہونے کے باوجود فیچرز درست طریقے سے کام نہیں کر رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے اور جلد ہی اس بگ کو دور کرنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کرے گی۔خیال رہے کہ ایپل نے اس بار آئی فون پلس ماڈل کی جگہ نیا آئی فون 17 ائیر متعارف کروایا ہے۔ علاوہ ازیں، تمام ماڈلز میں وائرلیس میگ سیف چارجنگ کو لازمی حصہ بنایا گیا ہے اور بیٹری کی کارکردگی کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔