ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

چاند پر زلزلوں کے سبب لینڈسلائیڈنگ ہو رہی ہے، چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق

datetime 23  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی سائنسدانوں نے چاند پر زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کا انکشاف کیا ہے، سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے سرکنے کے نئے شواہد ملے ہیں۔یاد رہے کہ چین کا چاند کے جنوبی قطب میں 2035 تک اپنا تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، یہی وجہ ہے کہ چاند کی زمین چین کے تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کی کوششوں کے دوران خاصی اہمیت کی حامل ہے۔چینی ریسرچرز کے مطابق چاند پر 2009 کے بعد سے اب تک 41 نئی لینڈ سلائیڈنگز کا پتہ چلا ہے جو چاند کے اندرونی زلزلوں (مونکویز)کے باعث رونما ہوئیں۔

یہ تحقیق سن یات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور 11 ستمبر کو نیشنل سائنس ریویو میں شائع ہوئی۔ تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے چاند کے 74 غیر مستحکم علاقوں کی 562 تصاویر کا موازنہ کیا اور ان میں 41 نئی لینڈسلائیڈنگز کی شناخت کی ہے۔ اِن تمام لینڈ سلائیڈنگز میں سے 30 فیصد چاند پر نئے اثرات جبکہ باقی متعدد زلزلوں کے باعث پیدا ہوئیں۔محققین کا کہنا تھا کہ چاند پر زلزلے، زمین کے زلزلوں کے برعکس کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتے ہیں اور سطح پر موجود ڈھانچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اِن لینڈ سلائیڈنگز کی وجہ سے جو انسان چاند پر مستقبل میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں انِ کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…