ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا یکم جنوری سے موبائل سموں پر نئے چارجز لگانے کا اعلان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کو آئندہ سال سے 6ماہ سے کم زیر استعمال سمیں غیرفعال کرانے پر 200 روپے چارجز وصول کرنے کی اجازت دیدی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری بیان میں سم کی واپسی پر چارجز لاگو کرنے کا اعلان کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق یکم جنوری 2024 سے موبائل سروز فراہم کرین والی کمپنیوں کو چھ ماہ سے کم مدت تک زیر استعمال سموں کی واپسی پر 200 روپے تک سم ڈس اونگ چارجز لگانے کی اجازت دیدی جس کا اطلاق پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین چارجز سے بچنے کیلئے 31 دسمبر 2023 تک اپنی غیر ضروری موبائل سمیں بلامعاوض واپس کرسکتے ہیں تاکہ سم کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ صارف کی معلومات یا رضا مندی کے بغیر غیر قانونی سم کے اجرا ء کی صورت میں سم کو ایک بار بلا معاوضہ ختم کرنے کی اجازت ہوگی۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنے نام پر رجسٹرڈ سموں کی معلومات cnic.sims.pk سے بلا معاوضہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر موبائل کے ذریعے 668 پر بھیج کر (چارجز لاگو ہوں گے)بھی معلومات لے سکتے ہیں۔پی ٹی اے کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ادارہ تمام ٹیلی کام صارفین کیلئے بلاتعطل معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے قومی سلامتی و تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…