منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ، اے سی والی جیکٹ تیار کرلی

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاورانجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء نے اے سی والی جیکٹ تیار کرکے گرمی کا حل نکال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاورانجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء نے اے سی والی جیکٹ تیار کرکے گرمی کا حل نکال لیا ہے۔

انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء فیس چنیچنگ مواد کو مخصوص پیکٹ میں بند کر کے 17ڈگری سینٹی درجہ حرارت والی جگہ میں منجمد کرکے اپنی تخلیق کردہ جیکٹ میں رکھتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایک طالبعلم نے بتایا کہ اگر ایک انسان 19سے 22ڈگری سینٹی کی کولنگ لیتا ہے یہ اس کے جسم کیلئے بالکل ٹھیک ہوتا ہے، جیکٹ میں جو مواد ہم نے رکھا ہے اس کا فریزنگ درجہ حرارت 17سے 19تک ہے۔

جیکٹ کی قیمت کے حوالے سے طالب علم نے بتایا کہ اس کی قیمت 7ہزار ہے اگر حکومت یا کوئی کمپنی ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے تو اس کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔نوجوانوں نے اپنی تخلیق کو اے سی جیکٹ کا نام دیا ہے جس کے پہننے سے 3گھٹنوں کیلئے ٹھنڈک برقرار رہتی ہے۔ انجینئرز نے بتایا کہ فیس چنیچنگ مواد مطلوب درجہ حرارت میں 15 منٹ رکھنے کے بعد دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…