جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاک پرویڈیو بنانے کے باعث ملک بھر میں لڑکیوں سمیت درجنوں اور کراچی میں چند ماہ کے دوران 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پرویڈیو بنانے کے باعث ملک بھر میں لڑکیوں سمیت درجنوں نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ چند ماہ کے دوران صرف کراچی میں 10 افراد ٹک ٹاکرز جان کی بازی ہارہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوجوان نسل میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور اس میں ایڈونچر شامل کرنے کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے، ویڈیو بنانے کے شوق میں

کوئی اپنی ہی رائفل کا شکار ہوا اور کوئی چلتی ٹرین کے سامنے آکر دنیا سے رخصت ہوا، میڈیا پر ایسے واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود عوام میں شعور بیدار نہیں ہوا اور تسلسل کے ساتھ یہ واقعات اب بھی جاری ہیں جس کے سبب ملک بھر میں درجنوں اور کراچی میں چند ماہ کے دوران 10 افرادجان کی بازی ہارہوچکے ہیں۔کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کے ایک ہی واقعے میں 4 ٹک ٹاکرز، قائد آباد میں فائرنگ سے ماں بیٹی کی ہلاکت ہوئی جب کہ سعید آباد میں ٹک ٹاکر بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ بھی رونما ہوچکا جب کہ ان گنت واقعات میں سیکیورٹی گارڈز اپنی ہی گولیوں کا شکار ہوئے۔اسی طرح کئی ایسے واقعات پیش آئے جن میں فائرنگ کرکے ایک دوسرے کی جان لی گئی بلکہ کئی تو ایسے افراد بھی جان سے گئے جو کہ محض بندوقیں اپنے سینے یا اپنے سر پر رکھ کر ویڈیو بنارہے تھے۔کراچی میں رواں برس فروری میں گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان ، عامر اور ان کے دو دوست سجاد اور ریحان مارے گئے۔جون کے آخری ہفتے میں قائد آباد کے علاقے شیرپا کالونی میں اسحاق نامی ملزم نے اپنی ٹک ٹاکر اہلیہ رمشا کو ویڈیو بنانے سے کئی مرتبہ منع کیا لیکن وہ نہ مانی اور پھر اس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نہ صرف اس کی اہلیہ بلکہ اسے بچانے کے لیے آنے والی اس کی ماں کوثر بھی ماری گئی۔گلشن معمار میں سیکیورٹی گارڈ انور ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے رائفل سینے پر رکھ کر چلاتے ہوئے اس جہاں سے چلا گیا، گزشتہ برس کے آخر میں بھی گلستان جوہر کے علاقے میں سلام نامی سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا، دو روز قبل سعید آباد کے علاقے میں ٹک ٹاکر بیوی پر اس کے سابق شوہر ذیشان نے تیزاب پھینک دیا اور کئی واقعات میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔اگر پورے ملک میں مجموعی صورتحال دیکھی جائے تو کئی لوگ نہروں میں، سوئمنگ پول میں چھلانگیں لگاتے ہوئے حادثات کا شکار ہوتے نظر آتے ہیں اور کبھی چلتی ٹرین کے سامنے آکر اپنے آپ سے ہی جینے کا حق چھین لیتے ہیں، غرض یہ کہ لوگ ٹک ٹاک ایپ پر کسی مثبت سرگرمی کے بجائے خطرات سے کھیلنے کی ویڈیو زیادہ بناتے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی حکومت کئی مرتبہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرچکی ہے اور اب جب اس قسم کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو حکومت کو اس پر مستقل پابندی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…