منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

خودکشی کرنے والی میڈیکل طالبہ ہراسانی کے سبب شدید ذہنی دبائو کا شکار تھی، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

میرپورخاص(این این آئی)میرپورخاص میں میڈیکل طالبہ کی موت کی تحقیقات میں تیزی آگئی،

پی ایم اینڈ ڈی سی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اہل خانہ سے ملاقات کی تو معلوم ہوا کہ ہراسانی کے سبب طالبہ ذہنی دبا ئوکا شکار تھی۔تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والی محمد میڈیکل کالج میرپور خاص کی تیسرے سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی افسوس ناک موت کی تحقیقات جاری ہیں، پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے، پی ایم اینڈ ڈی سی کی ایک سینئر افسر نے متاثرہ خاندان کے گھر جاکر ملاقات کی اور رپورٹ باضابطہ طور پر پی ایم ڈی سی میں جمع کرادی۔اہل خانہ کے مطابق مرحومہ واقعے سے قبل کئی دنوں سے شدید ذہنی دبا کا شکار تھی،

جس کی وجہ مبینہ طور پر بعض افراد، بشمول ساتھی طلبہ کی جانب سے مسلسل ہراسانی بتائی گئی ہے، طالبہ نے کالج انتظامیہ کو شکایات بھی کیں تاہم ان کے مطابق کوئی مثر کارروائی نہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ مواد اور ابتدائی شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ موبائل ڈیٹا کی فرانزک جانچ کے بعد مزید وضاحت متوقع ہے۔اس حوالے سے صدر پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں نہ صرف قائم ہوں بلکہ مثر، فعال اور طلبہ کے لیے قابلِ رسائی بھی ہوں، اگر ادارہ جاتی نظام ناکام ہو تو طلبا کو چاہیے کہ وہ براہِ راست پی ایم اینڈ ڈی کی ہراسمنٹ کمیٹی سے رابطہ کریں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…