جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی ، وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعطیل مستقل نہیں رہے گی اور جلد ختم کر دی جائے گی،

جس کے بعد تعلیمی ادارے معمول کے شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے جمعہ کی چھٹی کو مستقل قرار دینے سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور آنے والے ہفتوں میں اسکول دوبارہ سابقہ نظام کے تحت چلائے جائیں گے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر نظرثانی کے لیے صوبائی حکومت وفاقی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل طور پر معمول پر لایا جا سکے۔

انہوں نے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چھٹیوں کے دورانیے یا شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آخری منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دیں گی۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر توانائی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی کا عارضی فیصلہ کیا گیا تھا، جبکہ طلبہ کو اس روز آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت دی گئی تھی۔

حکام کے مطابق موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اب اسکولوں کو دوبارہ معمول کے ہفتہ وار شیڈول پر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…