جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ، حملہ آور کا چونکا دینے والا اعتراف سامنے آگیا

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے کارروائی کے دوران تقریباً آٹھ گولیاں چلائیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ شخص کا کوئی ماضی کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا، جس کے باعث تحقیقات مزید پیچیدہ ہو گئی ہیں۔ایف بی آئی نے ملزم کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کے لیے عدالتی وارنٹ حاصل کرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ مزید شواہد جمع کیے جا سکیں۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق حملہ آور زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے ارادے سے آیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس کا اصل ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے، جبکہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر حکام کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔حکام نے واقعے کی مکمل چھان بین شروع کر دی ہے اور یہ جانچ جاری ہے کہ آیا یہ حملہ کسی منظم منصوبے کا حصہ تھا یا ایک فرد کا اکیلا اقدام۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…