پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

ڈاکٹر فیصل کی سبکدوشی, عہدہ چھوڑ کر اسلام آباد روانہ، کمیونٹی میں تذبذب اور تشویش

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ذرائع کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنا منصب چھوڑ دیا ہے اور وہ مبینہ طور پر اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اگست 2023 میں یہ ذمہ داری سنبھالی تھی اور اپنی تعیناتی کے آغاز سے ہی پاکستان کے وقار کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم رہے۔اپنے دورِ تعیناتی کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اختلافات اور گروہ بندی میں کمی لانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔ کمیونٹی کے مختلف حلقوں میں ان کی خدمات کو مثبت انداز میں دیکھا جاتا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ ٹیپو عثمان کو نامزد کیا گیا ہے، جو اس وقت دفتر خارجہ میں چیف آف پروٹوکول کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری کے لیے باضابطہ منظوری برطانوی حکام کو ارسال کی جا چکی ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد عہدہ سنبھال لیں گے۔ڈاکٹر فیصل ایک سینئر اور تجربہ کار سفارتکار سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں، جبکہ برطانیہ سے پہلے جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔گزشتہ برس بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران انہوں نے BBC، Sky News اور دیگر عالمی میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا، جس پر انہیں سراہا گیا۔

بعد ازاں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تناؤ کے دوران بھی وہ عالمی میڈیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے درمیان ڈاکٹر فیصل نے خاصی مقبولیت حاصل کی۔ مختلف تقریبات میں انہیں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جاتا تھا اور وہ کمیونٹی کے مسائل میں ذاتی دلچسپی لینے کے لیے جانے جاتے تھے۔ان کی اچانک واپسی کی خبر پر اوورسیز پاکستانی حلقوں میں افسوس اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کمیونٹی ذرائع کے مطابق ان کی مدتِ تعیناتی اگست 2026 تک تھی اور مختلف شہروں میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریبات کی تیاریاں بھی جاری تھیں، تاہم غیر متوقع روانگی پر کئی افراد نے ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…