ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی بات پرپی ٹی اے کا فوری ایکشن، وزیرستان میں تھری اور فور جی سروسز کے آغاز کی ہدایات جاری

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز ) کو جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی موبائل برانڈ بینڈ سروسز کے آغاز کی ہدایات جاری کردیں۔اس حوالے سے سے پی ٹی اے سے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے پیش نظر جنوبی

وزیرستان میں موبائل براڈ بینڈ کے آغاز کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خدمات آج رات سے فعال کردی جائیں گی جس سے ان علاقوں کے رہائشی افراد تعلیم، صحت، کاروبار اور دیگر مقاصد کیلئے تھری اور فور جی سروسز سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔پی ٹی اے کے مطابق تھری اور فور جی کی فراہمی سے کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران طلبہ کو آن لائن کلاسز سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی۔اتھارٹی کے اعلامئے میں کہا گیا کہ اس اقدام سے جنوبی وزیرستان کے علاقے کو تکنیکی ترقی کے معاملے میں ملک کے دیگر علاقوں کے مساوی بنانے میں مدد ملے گی۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں تھری اور فور جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے پوری کوشش کریں گے،قبائلی اضلاع میں بے روزگاری کے خاتمے اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے،قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی،غریب عورتوں کو گھر چلانے کیلئے مویشی دیئے جائیں گے،وزیرستان میں زیتون کے درخت لگا کر ہم انقلاب لیکر آئیں گے، بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے اور دہشتگردی کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے،بلوچستان اور وزیرستان میں بھی انتشار پھیلانے کی کوشش کی

جارہی ہے، جنوبی وزیرستان کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں،وقت ثابت کریگا کہ قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کرنا بہترین فیصلہ تھا۔بدھ کو جنوبی وزیستان کے علاقے وانا میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں 30سال قبل پہلی

مرتبہ وانا آیا تھا اور اس کے بعد انتخابی مہم اور وزیراعظم بن کر یہاں آیا تاہم میں وزیرستان کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت کا فلسفہ یہ ہے کی پیچھے رہ جانے والے لوگوں اور علاقوں کو اوپر لائیں۔انہوں نے کہا کہ میں ووٹ لینے یا الیکشن میں کیے جانے والے وعدے کرنے نہیں آیا بلکہ ہماری حکومت کی پوری

کوشش ہے کہ پاکستان کے غریب طبقے کو اوپر اٹھایا جائے، جہاں انہیں تعلیم کی فراہمی دی جائے اور اسکول، کالجز، جامعات اور تکنیکی تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں اور اگر ہم انہیں تعلیم، تکنیکی تعلیمی دے دیں تووہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک کو اوپر لے جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…