بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنے کیلئے تیار ، حکومت کا معاہدہ طے

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کے درمیان الیکٹرک بسوں کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔ منگل کو وزارت سائنس میں معاہدے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ

اسلام آباد میں اگلے تین سے چار سالوں میں مکمل الیکٹرک بسز ہوں گی، پہلے مرحلے پر تیس بسیں منگوا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹرک بسز پر چالیس ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے، الیکٹرک بسز سے تیس ہزار ملین بیرل تیل کی بچت ہوگی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اکیاون کروڑ کا ڈیزل ایک سال میں بچایا جا سکے گا، دو ہزار تیس تک ہماری چالیس فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر چلی جائے گی، ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا ترقی کے ساتھ کیا کیا تبدیلیاں آئیں گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہمیں دیکھنا ہوگا ترقی کے ساتھ کون بیروزگار ہوگا اور کس کو فائدہ ہوگا، انہوںنے کہاکہ جتنی تیزی سے الیکٹرک بسز اور کاریں چلیں گی عام مکینک کا سروائیول مشکل ہوتا جائے گا، مجھے امید ہے اگلے سال کے اندر اندر دو اور الیکٹرک بسز کمپنیز پاکستان آئیں گی،ہم بہت جلد لڑکیوں کے لئے تھری ولر کاریں لانا چاہتے ہیں، یہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک بڑا ریوولیوشن ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ اسلام آباد میں الیکٹرک بسز پر وزارت سائنس کا شکرگزار ہوں، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا بڑا ایشو ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ سات روٹس پر یہ بسیں چلیں گی، بچت کی وجہ سے اس منصوبے میں ہمیں سبسڈی نہیں دینی پڑے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…