بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

زونگ4جی نے شوکت خانم پشاور کے مریضوں کے چہروں پر خوشیوں کے رنگ بکھیرے

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پریس ریلیز)پاکستان کے معروف ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک ، زونگ 4 جی کے ’نئی امید‘ کے رضاکاروں نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ،پشاور میںکینسر میں مبتلا بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ ایک دن گزارا۔امید نو کی جہت جگانے اور کینسر جیسی موزی مرض کے درد کی شدت کو کم کرنے کیلئے نئی امید کے رضاکاروں نے مریضوں کی دل جوئی کیلئے مختلف امور انجام دیے۔

نئی امید کے رضاکاروں نے مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے اور شدت غم کے احساس کو کم کرنے کیلئے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا۔ رضاکاروں نے بچوں کو مختلف تحائف دے کر انہیں تو حیران ہی کر دیا اورمسکراہٹوں کے تبادلے نے تو جیسے بچوں کی روح کو نئی جلا بخشی۔ہسپتال کے دورہ کے دوران رضاکاروں نے فاخر آفریدی (کینسر کا مریض بچہ ) جس نے 29دسمبر2015کو شوکت خانم پشاور کا افتتاح کیا کے ساتھ بھی کچھ وقت گذاراجس کا کہ شوکت خانم لاہور میں کامیاب علاج کیا گیا۔ زونگ4جی نے ہمیشہ سے بچوں اور بزرگوں جو مختلف موزی بیماریوں کا شکار ہیں کے چہروں پر ہمیشہ خوشیاں بکھیریں۔ کمپنی نے ملک بھر میں مختلف ہسپتالوں بشمول پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ لاہور، اور کئی ایک دوسرے ہسپتالوں میں مختلف activitiesسے مریضوں کی دل جوئی کی اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کو شش کی۔سماجی خدمات کو زونگ 4جی نے اپنی پہچان کی بڑی وجہ بنایا ہے۔ ہماری انسان دوست کوششوں کا مقصد جامع معاشرے کی تشکیل ہے

اور اپنے ہونے کے مقصد کو پورا کرنا ہے۔ہم صدق دل سے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہم دلچسپی کے شعبوں میں اپنی توجہ مرکوز کریں تا کہ معاشرے پر مثبت تبدیلی مرتب ہو سکے، یہ کہنا تھا کمپنی کے ترجمان کا۔معاشرتی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایک ذمہ دار تنظیم کے طور پر ، زونگ 4G اپنے وسیع پیمانے پر اقدامات کے ذریعے ملک میں بامقصد اثرات مرتب کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…