ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکی طالبعلم نے انٹرن شپ کے محض تیسرے دن نیا سیارہ تلاش کرلیا، پوری دنیا حیران ،ناسا نے بھی تصدیق کردی

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا میں 2 ماہ کی انٹرن شپ کرنے والے 17 سالہ طالب علم نے اپنی انٹرن شپ کے محض تیسرے دن نیا کارنامہ سر انجام دیکر سب کو حیرت زدہ کردیا،امریکا کے 17 سالہ طالب علم وولف کویئر نے ایک خلائی سیٹلائٹ کے ڈیٹا کے تجزیے کے دوران زمین سے دور ایک نئے سیارے کو دریافت کرلیا۔

طالب علم وولف کویئر نے زمین سے 13 ہزار نوری سال کی دوری پر ایک ایسا سیارہ دریافت کیا جو ہماری زمین سے تقریبا 7 گنا بڑا ہے اور وہاں ایک نہیں بلکہ 2 سورج ہیں۔تاہم طالب علم کی جانب سے تلاش کیے گئے سیارے پر ابتدائی طور پر ناسا کو شق ہوا اس لیے امریکی خلائی ادارے نے اس پر مزید تحقیق کی اور اب ناسا نے تصدیق کی ہے کہ طالب علم درست تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وولف کویئر نامی طالب علم گزشتہ برس گرمیوں میں ان کے ہاں انٹرن شپ کرنے آیا تھا جسے واشنگٹن ڈی سی کے قریب واقع گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر میں رکھا گیا تھا۔انٹرن شپ شروع ہونے کے تیسرے دن ہی طالب علم نے خلا میں بھجوائی گئی سیٹلائٹ کے ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہوئے سیارے کو ڈھونڈ نکالا تھا تاہم ابتدائی طور پر طالب علم کی بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ناسا کے مطابق وولف کویئر نے جس سیارے کو تلاش کیا ہے اس کا زمین سے مشاہدہ کرنا مشکل ہے اور وہ ہمارے نظام سے تقریبا 13 ہزار نوری سال کی دوری پر واقع ہے۔نئے دریافت ہونے والے سیارے میں زمین نظام کے برعکس 2 سورج ہیں اور مذکورہ سیارہ دونوں سورج کے گرد 93 اور 95 دنوں اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔ناسا نے اعتراف کیا کہ انٹرنی کی جانب سے دریافت کیے جانے والے نئے سیارے پر جب مزید تحقیق کی گئی تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ زمینی سورج نہیں بلکہ ایک نیا سیارہ ہے جہاں پر 2 سورج موجود ہیں۔

ناسا کے مطابق دریافت ہونے والے سیارے کی موجودگی کا انکشاف خلا میں بھیجے گئے اس سیٹلائٹ سسٹم کے ڈیٹا سے ہوا۔ وولف کویئر نے بتایا کہ انہیں جس سینٹر میں انٹرن شپ کے لیے رکھا گیا تھا وہاں انہیں ایک سیٹلائٹ کے ڈیٹا جائزہ لینے کا کام سونپا گیا۔انہوں نے بتایا کہ انٹرن شپ کے دو دن مکمل ہوتے ہی تیسرے دن کے آغاز میں انہوں نے ڈیٹا کا جائزہ لیتے وقت سیٹلائٹ کی جانب سے منفرد سگنل ملنے کے بعد سیارہ تلاش کیا۔طالب علم نے جس خلائی سیٹلائٹ کا ڈیٹا کا جائزہ لیا ،ناسا نے اسے 2 سال قبل ہی خلا میں بھیجا تھا تاکہ زمین سے باہر موجود سیاروں کی نشاندہی کی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…