ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

زونگ نے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان سے چین فون کالز کے سستے ترین پیکیج متعارف کرادیے

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پی) یعنی زونگ نے چین – پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت پاکستان سے چین فون کالز کے نئے پیکیجز متعارف کرادئیے۔یہ پہلا موقع ہے کہ زونگ نے سی پیک منصوبے کے تحت دونوں ممالک میں رہنے والے افراد میں رابطے کے لیے سستے ترین فون کالز پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔عام طور پر پاکستان سے بیرون ممالک فون کالز کے چارجز لوکل فون کالز سے زیادہ ہوتے ہیں

تاہم زونگ نے نئے پیکیجز کے تحت چین میں کال کرنے کے چارجز مقامی چارجز کے برابر کردئیے۔زونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے پاکستان سے چین فون کالز کے 2 نئے سستے کالز پیکیجز متعارف کرادیے جو پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ کسٹمرز یکساں طور پر استعمال کر سکیں گے۔نئے پیکیجز کے تحت صارفین 250 روپے علاوہ ٹیکس کے پیکیج سے ہفتہ بھر چین فون کالز کر سکیں گے جب کہ دوسرے پیکیج کے تحت صارفین محض 750 روپے علاوہ ٹیکس کے پیکیج سے پورا مہینہ کال کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔زونگ کی جانب سے مذکورہ پیکیجز فور جی سروس کے تحت دیے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ صارفین کو چین فون کالز کرنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صارفین ہفتہ وار پیکیج کو حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل فون کے میسج آپشن میں جاکر ’سب سی این اے ڈبلیو‘ لکھ کر 4083 پر میسیج بھیج کر بھی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔اسی طرح ماہانہ پیکیج حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنے موبائل فون کے میسج آپشن میں جاکر ’سب سی این اے ایم‘ لکھ کر 4083 پر میسیج بھیج کر سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ہفتہ وار پیکیج حاصل کرنے کے لیے صارفین کے موبائل میں 320 روپے تک جب کہ ماہانہ پیکیج حاصل کرنے کے لیے صارفین کے موبائل میں 850 روپے تک کا بیلنس لازمی ہونا چاہیے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…