پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فیس بک، انسٹاگرام کی تاریخ کی بدترین بندش، صارفین پریشان

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)فیس بک کو اپنی تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا جب گزشتہ روز اس کی بیشتر مرکزی خدمات دنیا بھر کے صارفین کے لیے معطل رہیں۔فیس بک کو اس سطح کے تعطل کا سامنا آخری بار 2008میں کرنا پڑا تھا جب اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف 15 کروڑ تھی۔

جبکہ اس وقت اس کی صارفین کی تعداد 2.3 ارب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کی مرکزی سروس کے علاوہ اس کی پیغام رسانی کی ایپ اور تصاویر شیئر کرنے کی سائٹ انسٹاگرام بھی اس بندش سے متاثر ہوئیں۔اس تعطل کی وجہ کے بارے میں اب تک نہیں بتایا گیا۔فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ کچھ لوگوں کو اس وقت فیس بک کی ایپس کھولنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ہم اس پر کام کر رہے ہیں تاکہ مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔دوسرے سوشل نیٹ ورکس پر جاری چہ مگوئیوں کے بارے میں فیس بک کا کہنا تھا اس تعطل کی وجہ ڈی ڈی او ایس سائبر حملہ نہیں تھی۔ اس طرح کے حملے میں کسی بھی سروس پر ہائی والیئم کی ٹریکف کا سیلاب آجاتا ہے، جس سے وہ اوورلوڈ ہو جاتی ہے۔اس دوران فیس بک کی مرکزی سروس میں صارفین کچھ بھی پوسٹ نہیں کر رپا رہے تھے۔جبکہ انسٹاگرام کے صارفین نئے پوسٹ شدہ مواد کو دیکھنے کے لیے اسے ریفریش نہیں کر پا رہے تھے۔ فیس بک کا ڈیسک ٹاپ میسجنر بھی لوڈ نہیں ہو رہا تھا تاہم موبائل ایپ سے پیغامات جا رہے تھے۔ایک آزاد کمپنی ڈان ڈیٹیکٹرز کے نگرانوں کے مطابق یہ بندش عالمی سطح پر تھی۔ جو دیگر سوشل نیٹ ورکنگ پر صارفین کے لیے پوسٹ ڈال رہے تھے کہ یہ سروس معطل ہے۔اس بندش کے باعث فیس بک کے دفتر میں بھی معاملات متاثر ہوئے جہاں اندورنی کاروباری رابطوں میں خلل آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…