بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

اوبر کمپنی : کریم کی خریدار؟

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر ٹیکنالوجیز اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے اپنے حریف کریم کو خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ خبر رساں رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے باخبر لوگوں کے مطابق اوبر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے اپنے دبئی سے تعلق رکھنے والے

حریف کریم نیٹ ورکر کی خریداری کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی جارہی ہے۔ ان افراد کی جانب سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا گیا کہ کمپنیز آنے والے ہفتوں میں نقد اور شیئرز ٹرانزیکشن کا اعلان کرسکتی ہے جو کریم کی قیمت تقریباً 3 ارب ڈالر تک پہنچا دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے تاہم ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا جبکہ کمپنیز کے نمائندگان نے اس سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔ سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی کمپنی اوبر اپنی ترقی پر زور دے رہی ہے اور فوڈ ڈیلوری، لاجسٹکس، الیکٹرک بائیکس اور خود چلنے والی گاڑیوں میں جارحانہ طور پر سرمایہ کاری کر رہی ہے کیونکہ اس کا مقصد اس سال خود کو عوامی پیشکش کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس تمام معاملے سے باخبر افراد نے کہا کہ اوبر اور کریم نے جولائی میں ابتدائی طور پر بات چیت کی تھی تاکہ مشرق وسطیٰ میں سفری سہولیات کو مشترکہ کیا جاسکے۔ کریم، جس کے پیچھے سعودی شہزادے الولید بن طلال کی سرمایہ کاری کمپنی اور جاپان کی بڑی ای کامرس کمپنی راکوتین ہیں، انہوں نے 2016 میں فنڈنگ مرحلے میں اس کی لاگت 1 ارب ڈالر لگائی تھی اور اسے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس میں سے ایک بنا دیا تھا۔ کریم کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کے پاس 10 لاکھ سے زائد ڈرائیورز ہیں اور یہ مشرق وسطیٰ میں 100 سے زائد شہریوں میں سروس فراہم کرتی ہے۔ تاہم اپنے حریف کو حاصل کرنے کے لیے اوپر کو بہتر حکمت عملی اپنانی ہوگی، کمپنی کی جانب سے عمومی طور پر ان ڈیلز کو اپنے مہنگے بیرون ملک آپریشنز کو آف لوڈ کرنے اور مقابلہ کرنے میں استعمال کرچکی ہے۔ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں اوبر کے عزم کی جانب اشارہ ہے، جہاں اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک سعودی عرب خودمختار دولت فنڈ ہے جس کی نگرانی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…