بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی فون ایکس ایس سے بہتر کیمرے سے لیس ‘سستا’ فلیگ شپ فون

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی فلیگ شپ فیچرز جیسے فون کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے خرچ کرنے پڑ سکتے ہیں تو اپنا خیال بدل لیں درحقیقت اب ایسی ڈیوائس بہت کم قیمت میں بھی دستیاب ہے۔ چینی کمپنی شیاﺅمی نے متعدد کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز سے بھی بہتر فون ریڈ می نوٹ پرو متعارف کرایا ہے جو اس کے بقول آئی فون ایکس ایس سے بھی زیادہ بہتر کیمرا سسٹم سے لیس ہے۔

ریڈمی نوٹ پرو کے ساتھ اس کا زیادہ سستا ورژن ریڈمی نوٹ 7 بھی پیش کیا گیا۔ ریڈمی نوٹ 7 پرو شیاﺅمی کا یہ فون 6.3 انچ ایل سی ڈی اسکرین کے ساتھ ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ دیا گیا ہے اور بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے علاوہ کوالکوم کا نیا مڈرینج اسنیپ ڈراگون 675 پراسیسر دیا گیا ہے جو اس کے فلیگ شپ ہونے کو دھچکا پہنچاتا ہے مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں 2 کریو ہائی پرفارمنس کورز موجود ہیں جو کہ فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 855 میں بھی موجود ہے اور نوٹ 7 پرو کا پراسیسر گیمنگ کے لحاظ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ اس کے علاوہ 4 سے 6 جی بی ریم، 64 سے 128 جی بی اسٹوریج، یو ایس بی ٹائپ سی، کوئیک چارج 4.0 سپورٹ، 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج کمپنی کے اپنے ایم آئی یو آئی 10 سے کیا گیا ہے۔ جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو اس کے بیک پر 48 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جبکہ سیلفی کے لیے 13 میگا پکسل کیمرا ہے۔ کمپنی کے مطابق 48 میگاپکسل کیمرا سونی سنسر ایف 1.79 آپرچر کے ساتھ ہے جو کہ آئی فون ایکس ایس میکس سے 27 فیصد زیادہ بڑا ہے اور 4 کے ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ ریکارڈ کرتا ہے جبکہ پرو موڈ بھی موجود ہے۔ ریڈمی نوٹ 7 پرو کے 4 جی بی اور 64 جی بی والے ماڈل کی قیمت198 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ سکس جی بی اور 128 جی ورژن کی قیمت 239 ڈالرز (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے مارچ میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد دیگر ممالک میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔ ریڈمی نوٹ 7 شیاﺅمی نے ریڈمی نوٹ 7 کو بھی متعارف کرایا جو کہ ریڈمی نوٹ 7 پرو جیسے ڈیزائن کا ہی

ہے مگر اندرونی فیچرز کے لحاظ سے کافی مختلف ہے۔ اس میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر دیا گیا ہے، 3 سے 4 جی بی ریم، 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔ اس کے بیک پر 12 اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ اس میں بھی 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ یہ دونوں فونز سپلیشن پروف ہیں یعنی بارش کے قطروں اور

پسینے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوگا مگر پانی میں ڈوبنے پر خراب ہوجائیں گے۔ ریڈمی نوٹ 7 کے تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 140 ڈالرز (لگ بھگ 20 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 169 ڈالرز (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)ہوگی، جو کہ اگلے ماہ پہلے بھارت اور پھر دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…