دنیا کا پہلا 10 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس اسمارٹ فون

25  فروری‬‮  2019

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے حال ہی میں اپنے فولڈ ایبل گلیکسی فولڈ فون سے سب کو دنگ کردیا تھا مگر جہاں تک حیران کن ٹیکنالوجی کی بات ہو تو چینی کمپنیاں خصوصاً اوپو سب سے منفرد ہے۔ اوپو نے موبائل فونز کی دنیا میں گزشتہ چند برسوں کے دوران تیزی سے جگہ بنائی۔

سب سے پہلے تو اس کمپنی نے 5 ایکس آپٹیکل زوم لینس کو تیار کیا جس کے لیے پیری اسکوپ ڈیزائن استعمال کیا گیا۔جبکہ اس کے بعد فائنڈ ایکس کی شکل میں موٹرائز کیمرا ٹاپ متعارف کرایا اور اب اس کمپنی نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اپنی طرز کا پہلا فون پیش کیا ہے جس میں 10 ایکس آپٹکل زوم دیا گیا ہے۔ کسی اسمارٹ فون میں 10 ایکس آپٹیکل زوم دینا حیران کن کارنامہ ہے کیونکہ ابھی بہترین فونز جیسے آئی فون ایکس ایس اور گلیکسی ایس 10 کے کیمرے محض 2 ایکس زوم کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک فون میں 10 ایکس آپٹیکل زوم کے حصول کے لیے اوپو نے 3 کیمروں کا سیٹ اپ استعمال کیا ہے جو 16 ایم ایم سے 160 ایم ایم فوکل لینتھ کو کور کرتے ہیں۔ اس ڈیوائس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جو 16 ایم ایم لینس کے برابر ہے، دوسرا ٹیلی فوٹو لینس 1600 ایم ایم لینس کے مساوی ہے جبکہ 10 ایکس آپٹیکل زوم کے لیے یہ ڈیوائس ایک پیری اسکوپ اور پریزم سسٹم کو استعمال کرتی ہے۔ یہ فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں متعارف کرایا جائے گا تاہم فی الحال کمپنی نے اس کا حتمی ڈیزائن پیش نہیں کیا۔ ایونٹ کے دوران کمپنی نے جب آپٹیکل زوم کو کام کرتے ہوئے دکھایا تو فون پر کیس چڑھا رکھا تھا، بس یہ معلوم ہوسکا کہ اس میں 3 کیمروں کے سیٹ اپ، یو ایس بی ٹائپ سی کے ساتھ فون پر ایک نوچ موجود ہے۔ ایونٹ میں آزمائش کے دوران 10 ایکس آپٹیکل زوم کافی زبردست دکھائی دیا تاہم کچھ بہتری کی ضرورت محسوس ہوئی۔ ایونٹ کے دوران اوپو نے اپنے پہلے 5 جی اسمارٹ فون کی جھلک بھی پیش کی جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…