جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا پہلا 5 بیک کیمرے والا فون کیا آپ خریدنا پسند کریں گے؟

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ اسمارٹ فون کیمرے کی وجہ سے خریدتے ہیں تو نوکیا کا نیا فلیگ شپ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا۔ کیونکہ یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے بیک پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے زیادہ بہتر فوٹوز لینے والا کیمرا سسٹم کوئی اور نہیں۔ جی ہاں نوکیا فونز کا لائسس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا 9 پیور ویو کو متارف کرادیا ہے۔

جس کے بارے میں افواہیں کئی ماہ سے سامنے آرہی تھیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کیمرے الگ الگ کام کرنے کی بجائے اکھٹے ملکر کر تصویر لینے کا کام کرتے ہیں اور ان کی مدد سے 240 میگا پکسل ریزولوشن کی فوٹو لینا ممکن ہے۔ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نوکیا کا یہ فلیگ شپ متعارف کرایا گیا اور اس کی سب سے خاص بات اس کا بیک کیمرا سیٹ اپ ہی ہے۔ یہ پانچوں کیمرے 12، بارہ میگا پکسل کے ہیں اور ڈیپتھ ریڈنگز کے لیے ایک انفراریڈ سسنسر دیا گیا ہے۔ دو کیمرے ریڈ، گرین اینڈ بلیو سنسرز استعمال کرکے تصویر میں رنگ بھرتے ہیں جبکہ باقی تینوں کیمرے مونوکروم ہیں جو کہ مختلف ویو لینتھ میں زیادہ سے زیادہ روشنی جذب کرتے ہیں، کنٹراسٹ اور ڈیٹل بڑھاتے ہیں۔ کیمرے کے بارے میں مزید جاننے سے پہلے بنیادی فیچرز جان لیں۔ یہ فون 5.9 انچ کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اسکرین میں بیزل کافی نمایاں ہیں جبکہ پہلی بار اس کمپنی نے فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دیا ہے۔ اس سے ہٹ کر گوریلا گلاس کوٹنگ، وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور gigabit ایل ای ٹی وغیرہ قابل ذکر ہیں، اور ہاں نوکیا 9 میں اینڈرائیڈ ون سرٹی فائیڈ اینڈرائیڈ 9.0 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جبکہ 3320 ایم اے ایچ بیٹری، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس اور ہیڈفون جیک نہیں دیا گیا۔ عام طور پر کمپنیاں جب زیادہ کیمرے دیتی ہیں تو اکثر وہ الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو اور دیگر چیزوں کو الگ کردیتی ہیں مگر اس فون میں تمام کیمرے بیک وقت کام کرتے ہیں، ماسوائے جب آپ مونوکروم میں شوٹنگ کررہے ہوں۔ جس طرح یہ کیمرے اکھٹے کام کرتے ہیں یہ روایتی ایچ ڈی آر موڈز کی طرح کام کرتے ہیں اور فون تمام کیمروں سے تصویر کا ڈیٹا اکھٹا کرکے

زیادہ بہتر فوٹو تیار کرتا ہے، یعنی ہر تصویر 60 سے 240 میگاپکسل کے درمیان ہوتی ہے۔ چونکہ ان تصاویر میں تفصیلات بہت زیادہ ہوتی ہیں تو پس منظر دھندلانے سمیت متعدد آپشنز انہیں مزید بہتر کردیتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے لیے فوٹوسافٹ وئیر کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے اور یہ بہت تیز کام کرے گا۔ کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ نوکیا 9

دیگر فونز جیسے آئی فون ایکس ایس اور گوگل پکسل تھری کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ روشنی سنگل کلر کیمرا سنسر میں جذب کرسکتا ہے۔ کمپنی نے ایک پرو کیمرا یو آئی موڈ بھی دیا ہے جبکہ سیلفی کے لیے 20 میگا پکسل کیمرا ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت 699 ڈالرز (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی ہے تاہم فی الحال اس کی دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…