بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

2018 کے 25 مقبول ترین پاس ورڈز میں سے کوئی آپ کا تو نہیں؟

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اس وقت دنیا کی 50 فیصد سے زائد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہے اور اس کا مطلب ہے کہ وہ ای میل، سوشل میڈیا اکاﺅنٹس یا دیگر کے لیے پاس ورڈ بھی استعمال کرتے ہوں گے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کمزور پاس ورڈ بھیانک خواب بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

کیا آپ کے خیال میں آپ کا پاس ورڈ ہیکرز کی گرفت میں آنے سے بچ سکتا ہے یا نہیں؟ تو پہلے یہ جان لیں کہ کوئی ہیکر کسی انٹرنیٹ صارف کے پاس ورڈ کا اندازہ لگانے کے لیے سب سے پہلے کن الفاظ کو آزمانا پسند کرتا ہے۔  2017 کے 25 مقبول ترین پاس ورڈ میں آپ کا کونسا ہے؟ ہر سال کی طرح اسپلیش ڈیٹا نامی پاس ورڈ منیجمنٹ کمپنی نے 2018 میں لیک ہونے والے 50 لاکھ سے پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں پہلا نمبر ہمیشہ کی طرح 123456 کے نام رہا ہے۔ اگر یہ آپ کا پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ 2011 سے مسلسل ہر سال بدترین پاس ورڈ کا ‘اعزاز’ اپنے نام کررہا ہے۔ اسی طرح دوسرے نمبر پر بھی برسوں سے قابض password نے اپنی جگہ کو برقرار رکھا ہے۔ گزشتہ سال جو پاس ورڈ 123456789اس فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا وہ چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ ایک درجے تنزلی سے 12345678 چوتھے پر کھڑا ہے۔ اس بار کچھ نئے الفاظ بھی اس فہرست کا حصہ بنیں جن میں ڈونلڈ نمایاں ہے جو کہ امریکی صدر کا اثر لگتا ہے۔ اسی طرح پرنسسز، سن شائن اور !@#$%^&*بھی پہلی بار فہرست کا حصہ بنے ہیں۔ کمپنی کے مطابق مضبوط پاس ورڈ کم از کم 12 حروف پر مشتمل ہونا چاہیے جس میں کی بورڈ کی تمام لیٹرز سے حروف لیے جانے چاہیے اور ہر اکا ونٹ کے لیے الگ پاس ورڈ ہونا چاہیے۔ کمپنی کے مطابق 2018 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست دیکھیں تو ہمارے لیے افسوس سے اپنے سروں کو ہلنے سے روکنا مشکل ہوجائے گا۔ ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر اکاﺅنٹ کے لیے مختلف اور مشکل پاس ورڈ کا انتخاب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…