جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی جو 12 ہزار کلومیٹر شاہراؤں کی مکمل تفصیل سے آگاہ رکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔

وزیرمملکت برائے مواصلات نے موبائل ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے موٹر ویز اور ہائی ویز کو ایک ہی ایپ میں منسلک کردیا گیا، اب این ایچ اے کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے موجود ہیں۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے100روزہ پلان کے اہداف 70 روز میں پورے کئے، ہم نے این ایچ اے کی 128کروڑ مالیت کی زمین واگزار کرائی اور محکمے کی اضافی گاڑیاں بھی نیلامی کے لئے پیش کیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ذرائع آمدن میں 750 ملین اضافہ ہوگیا، این ایچ اے نے صرف 50 دنوں میں ملکی خزانے کو 344 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 5 نئے منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں، حیدرآباد تا سکھر کا موٹروے بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ایپلیکشن کے فوائد عوام 12 ہزار کلومیٹر تک موٹروے کا موسم، ٹریفک کی روانی، روڈ کی بندش کے حوالے جان سکیں گے جبکہ ملک بھر کے تمام ہائی ویز موٹرویز پر موجود رکاوٹوں، روڈ سیفٹی، ٹال ریٹس، موٹروے پولیس کے بارے میں معلومات ایک ٹچ پر آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…