بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کا پہلا 3 کیمروں والا فون متعارف

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنا پہلا 3 کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 7 (2018) پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فون گزشتہ ہفتے کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا تھا اور چند دن میں ہی اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب کے دوران اس فون کو متعارف کرایا گیا۔ اس فون میں 6 انچ کی سپرامولیڈ انفٹنی ڈسپلے سے لیس اسکرین دی گئی ہے۔

جبکہ اوکٹا کور پراسیسر بھی موجود ہے۔ 128 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے، فنگر پرنٹ اسکینر اور دیگر فیچرز بھی اس فون کا حصہ ہیں۔ تاہم خاص بات اس کے بیک پر موجود 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہی ہے جو کہ بائیں کونے پر اوپر عمودی ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ بیک پر مین کیمرہ 24 میگاپکسل کا جس میں f1.4 آپرچر دیا گیا ہے ، دوسرا 8 میگاپکسل کیمرہ الٹرا وائیڈ اینگل اور 120 ڈگری سنسر کیمرہ ہے جس میں f2.4 آپرچر موجود ہے جبکہ تیسرا 5 میگاپکسل کا ڈیپتھ سنسر سے لیس کیمرہ ہے جو کہ پورٹریٹ فوٹو کے لیے ہے اور اس میں f2.2 آپرچر دیا گیا ہے۔ ان کیموں کی بدولت گلیکسی اے 7 استعمال کرنے والوں کو کافی ٹرکس آزمانے کا موقع ملے گا جیسے bokeh ایفیکٹ (پس منظر کو دھندلا کرنا) کو تصویر کھیچنے کے بعد ایڈجسٹ کرنا وغیرہ۔  دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب گلیکسی ایس سیریز کی طرح اے سیون کا مین کیمرہ رات کی کم روشنی میں بھی بہتر تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ سام سنگ کا انٹیلی جنٹ سین آپٹیمائزر بھی اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں فی الحال اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ 50 ہزار روپے تک فروخت ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…