بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک کمیونٹی لیڈر شپ پروگرام کیلئے 2 پاکستانی خواتین منتخب

datetime 25  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائیٹ فیس بک کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پہلے کمیونٹی لیڈر شپ پروگرام کے لیے 2 پاکستانی خواتین کو بھی منتخب کرلیا گیا۔ فیس بک پہلی بار اس پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے ان افراد کو تکنیکی و مالی معاونت فراہم کرنا ہے، جو سماج کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ اس پروگرام کے تحت

دنیا بھر کے کئی ممالک سے فیس بک کو 6 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ویب سائیٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ‘کمیونٹی لیڈر شپ پروگرام’ کے تحت دنیا بھر سے 115 افراد کو منتخب کرلیا گیا، جن میں سے 2 پاکستانی خواتین بھی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، کمبوڈیا، آذربائیجان، امریکا، برطانیہ، مصر، اسرائیل،ارجنٹینا اور برازیل سمیت کئی ممالک کے افراد نے درخواستیں تھیں۔ اس پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے کمیونٹی لیڈرز کو فیس بک کی جانب سے تکنیکی تربیت دیے جانے سمیت انہیں 50 ہزار امریکی ڈالرز کی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کو اپنے سماج میں بہتری اور لوگوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ان کے مثبت استعمال سے فوائد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کے لیے انہیں مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے افراد کو خصوصی طور پر سماج میں تعلیم اور صحت جیسے مسائل پر کام کرنے کے لیے کوششیں لینا ہوں گی۔ پاکستان کی جن 2 خواتین کو اس کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان میں خواتین کی مصنوعات سے متعلق آن لائن خدمات فراہم کرنے والی ویب سائیٹ ‘شوپس’ کی بانی نادیا پٹیل گانگجی بھی شامل ہیں۔ پاکستان سے منتخب ہونے والی دوسری خاتون فیشن،بیوٹی اور لائف اسٹائل کی ویب سائیٹ ‘سول سسٹرز’ کی کنول احمد شامل ہیں۔ کمیونٹی لیڈر شپ پروگرام کے لیے منتخب ہونے والی دونوں پاکستانی خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی خواتین کی خودمختاری اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ ان کے مطابق کمیونٹی لیڈر شپ پروگرام کے لیے منتخب ہونے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ مزید مثبتر اور مؤثر انداز میں سماج کی بہتری کے لیے کام کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…