جمعرات‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2024 

ایپل کے سب سے طاقتور اور تیز ترین آئی فونز متعارف

datetime 13  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنے نئے آئی فونز کو متعارف کرا دیا ہے۔ ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ایونٹ میں ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس ایس (10s) اور آئی فون ایکس ایس میکس میکس کو فلیگ شپ ڈیوائسز کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس فوٹو بشکریہ ایپل آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے آئی فون ایکس سے ملتے جلتے ہیں، ایپل کے سی ای او ٹم کک نے انہیں اب تک تیار کیے گئے سب سے ایڈوانسڈ آئی فونز قرار دیا ہے۔ آئی فون ایکس ایس 5.8 انچ کے سپر ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ آئی فون ایکس جیسا نوچ بھی موجود ہے جس میں ڈیپتھ سنسنگ کیمرہ فیس آئی ڈی کے لیے دیا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں آئی فون ایکس ایس میکس 6.5 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ ہے جو ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑی اسکرین والا فون ہے۔ یہ دونوں فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہیں جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ کا فیچر بھی موجود ہے۔ دونوں فونز میں ایچ ڈی آر، ڈولبی ویژن ، ایچ ڈی آر 10، 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ، تھری ڈی ٹچ،وائیڈ کلر سپورٹ اور دیگر فیچرز موجود ہیں۔ اس فون میں ایپل نے اپنی نئی اے 12 بایونک چپ استعمال کی ہے جو کہ کمپنی کے بقول اسمارٹ فون مارکیٹ کی پہلی 7 نانو میٹر چپ ہے۔ ایپل کے مطابق یہ فونز پرفارمنس کے لحاظ سے گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ تیز ہے اور پہلی بار کمپنی نے 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن بھی متعارف کرایا ہے۔ ان فونز کے سی پی یو سکس کورز ہیں جن میں 2 پرفارمنس کورز جبکہ 4 ایفیشنسی کورز ہیں، آسان الفاظ میں یہ ایپل کے سب سے تیز آئی فونز ہیں جس میں موجود چپ مشین لرننگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ فونز میں اسٹین لیس اسٹیل بینڈ، گلاس بیک اور ہیڈفون جیک نہیں ہے۔

اور ہاں یہ پہلے آئی فونز ہیں۔ جن میں ڈوئل سم کا فیچر دیا گیا ہے۔ جہاں تک بیٹری لائف کی بات ہے تو اس میں کوئی زیادہ بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، ایپل کے مطابق ایکس ایس کی بیٹری لائف گزشتہ سال کے آئی فون ایکس سے 30 منٹ زیادہ ہے جبکہ ایکس ایس میکس میں اب تک کی سب سے بڑی آئی فون بیٹری دی گئی ہے، جس میں ڈیڑھ گھنٹہ اضافی مل سکے گا۔ دونوں فونز کے لیے فرنٹ اور

بیک کیمروں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ دونوں فونز کے بیک پر 12، بارہ میگاپکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں، جو کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، ٹرو ٹو سنسر سے لیس ہیں، ان میں سے ایک وائیڈ اینگل ایف 1.8 آپرچر،جبکہ دوسرا ٹیلی فوٹو کیمرہ ایف 2.4 آپرچر اور 2ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ ہے۔ پورٹریٹ موڈ کو بھی پہلے سے بہتر کیا گیا ہے جبکہ پس منظر کو دھندلانے والے سافٹ وئیر کو بھی زیادہ حساس بنایا گیا ہے۔

اور ہاں ایپل نے سلائیڈر کو بھی اب کی بار کیمرہ فیچرز کا حصہ بنایا ہے تاکہ پروٹریٹ فوٹو کی تفصیلات زیادہ بہتر ہوسکیں۔ اسی طرح فرنٹ پر 7 میگا پکسل کیمرہ ہے جو کہ ‘دوگنا تیز’ ہے۔ پہلی بار ایپل نے اسٹریو ساؤنڈ ریکارڈنگ ویڈیوز کے لیے دی ہے۔ ان دونوں فونز میں 64 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز ہوں گے، جبکہ آئی او ایس 12 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

آئی فون ایکس ایس کی قیمت 999 ڈالرز(ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جیسے گزشتہ سال آئی فون ایکس کی تھی جبکہ ایکس ایکس میکس کی قیمت 1099 (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ڈالرز سے شروع ہوگی۔ تاہم آئی فون ایکس میکس کا 256 جی بی ورژن 1249 ڈالرز (ایک لاکھ 53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی

ماڈل 1449 ڈالرز (ایک لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ اسی طرح آئی فون ایکس کا 512 جی بی ماڈل 1349 ڈالرز (ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ ایکس ایس کے پری آرڈر جمعے سے شروع ہوں گے جبکہ مختلف ممالک میں وہ 21 تاریخ سے دستیاب ہوگا۔ آئی فون ایکس آر  فلیگ شپ آئی فونز کے ساتھ ایپل نے آئی فون ایٹ کے متبادل

کے طور پر 6.1 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے والا انٹری لیول آئی فون ایکس آر بھی متعارف کرایا۔ یہ ایک المونیم فون ہے جو کہ وائٹ، بلیک، بلیو، کورل اور یلو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس کا ڈسپلے آئی فون ایکس کی طرح لگ بھگ بیزل لیس ہے جس میں نوچ بھی دیا گیا ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس بھی موجود ہے تاہم ایکس ایس اور ایکس ایس پلس کے مقابلے میں کچھ کمتر ہے۔ اس میں فیس آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہے ۔جبکہ طاقتور اے 12 بایونک چپ بھی دی گئی ہے جو کہ دیگر دو فونز میں بھی موجود ہے۔ اس میں نیا کیمرہ سسٹم دیا گیا ہے

یعنی بیک پر 12 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل لینس جو کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، ایف 1.18 آپرچر اور ٹرو ٹون فلیش سے لیس ہے۔ جہاں تک اس فون کی بیٹری کی بات ہے تو اس کی زندگی گزشتہ سال کے آئی فون 8 پلس سے ڈیڑھ گھنٹہ زیادہ ہے۔ آئی فون ایکس آر 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے تین ورژن میں دستیاب ہوگا اور نیا آئی او ایس 12 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 749 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ پری آرڈر 19 اکتوبر اور 26 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔ ایپل نے آئی فون 7 کی قیمت کم کرکے 449 ڈالرز جبکہ آئی فون ایٹ کی 599 ڈالرز کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…