بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گلیکسی ایس 10 کا ایسا فیچر جو اب تک کسی فون میں نہیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا مگر یہ کمپنی اپنی نئی ڈیوائس گلیکسی ایس 10 پر زور و شور سے کام کررہی ہے ، جس کے بارے میں کافی تفصیلات بھی سامنے آچکی ہیں۔ گلیکسی ایس 10 درحقیقت گلیکسی ایس سیریز کے 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرایا جائے گا اور اس میں متعدد ایسے فیچرز ہوں گے جو ماضی کے فونز میں نظر نہیں آئے۔

اور اب ایک نئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اس فون میں ایک ایسا فیچر دیا جارہا ہے جو سام سنگ کی مخالف کمپنیوں کی کسی ڈیوائس میں موجود نہیں۔ کورین میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 10 میں الٹرا ساﺅنڈ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب کیا جائے گا۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کو 3 ماڈلز میں پیش کرنے کا منصوبہ الٹرا سونک سنسر آواز کی لہروں کو اسکرین کو چھونے والی انگلیوں کے نشان پڑھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ فنگرپرنٹ کی ساخت ایسی ہوتی ہے جس کا تھری ڈی نقشہ آواز کی لہروں کی مدد سے آسانی سے بنایا جاسکتا ہے۔ آپٹیکل سنسرز کے برعکس الٹرا ساﺅنڈ سنسر گندی اسکرین پر بھی بہترین کام کرتا ہے کیونکہ اسے انگلی کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سنسر اسکرین کی لیئرز میں نصب نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ پینل کے بیک پر ہوگا تاکہ اسکرین کے ڈیزائن یا پرفارمنس متاثر نہ ہو۔ اس ٹیکنالوجی کو کافی عرصے پہلے سام سنگ نے رجسٹر کرایا تھا مگر اب اسے پہلی بار استعمال کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سام سنگ آن اسکرین فنگر پرنٹ اسکیننگ کے فیچر کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرے گی کیونکہ یہ ایسا فیچر ہوگا جس پر ایپل کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا جارہا۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کیسا ہوگا؟ اس سے ہٹ کر ایس 10 سیریز میں تھری ڈی سینسنگ کیمرہ بھی ہوگا جو کہ ایپل کے فیس آئی ڈی کی طرح کام کرے گا۔ 2019 کے شروع میں یہ فون متعارف کرایا جائے گا اور یہ 3 بیک کیمروں سے لیس فون ہوگا۔ درحقیقت سام سنگ اس فون کو آئی فونز کو پیچھے چھوڑنے کے لیے متعارف کرائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…