بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیروزگار پاکستانیوں کیلئے ملازمت کا حصول گوگل سرچ سے ممکن

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ ملازمت تلاش کررہے ہیں ؟ اگر ہاں تو کہیں بھاگ دوڑ کی ضرورت نہیں بس گوگل کریں۔ جی ہاں گوگل نے پاکستان میں ملازمت کی تلاش سے متعلق ایک نئے سرچ ٹول کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کی مدد کی جائے گی۔ یہ سرچ ٹول گزشتہ سال دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اور اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ اس مقصد کے لیے گوگل سرچ پر جاکر مختلف کی ورڈز جیسے پارٹ ٹائم جابز یا ایسے ہی دیگر کو لکھ کر سرچ کرنے پر ایک خاص موڈیول سامنے آجائے گا، جس پر ایکسپلور جابز کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ سرچ پر سامنے آنے والی کسی بھی ملازمت کے رزلٹ پر کلک کرنے اس کے بارے میں ایک جامع انفارمیشن سامنے آجائے گی جیسے جاب ٹائٹل، لوکیشن اور کل وقتی یا جزوقتی وغیرہ۔ گوگل سرچ کے بارے میں آپ یہ جانتے ہیں؟ اس فیچر میں امیدوار کمپنی کی ویب سائٹ پر بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ مزید معلومات یا درخواست جمع کراسکیں۔ یہ فیچر موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر کام کرے گا اور گوگل کے مطابق اس سے ملازمت کے خواہشمند افراد کو اچھے مواقعوں کی تلاش میں مدد مل سکے گی۔ گزشتہ سال اس فیچر کو متعارف کرائے جانے پر گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا ‘ ایک نئے اقدام گوگل فار جاب کے ذریعے ہمیں توقع ہیں کہ کمپنیاں اہل امیدواروں تک رسائی حاصل کرسکیں گی جبکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو نئے مواقع مل سکیں گے’۔ گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں سندر پچائی کا کہنا تھا کہ گوگل فار جاب ہماری برادری کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد فراہم کرنا ہے کیونکہ متعدد افراد کے لیے گوگل سرچ کے ذریعے ملازمت کی تلاش کافی آسان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…