منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

فلیگ شپ فونز جیسے فیچرز سے لیس ‘سستا’ اسمارٹ فون

datetime 25  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ گلیکسی نوٹ 9 یا ہیواوے پی 20 پرو جتنا طاقتور فون ان ڈیوائسز کے مقابلے میں 50 فیصد سے بھی کم قیمت میں خریدنا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو چینی فون کمپنی شیاﺅمی نے اپنے نئے سب برانڈ پوکو فون کا پہلا فون ایف 1 متعارف کرادیا ہے۔ درحقیقت انتہائی کم قیمت پر اس کے فیچرز کسی بھی فلیگ شپ فون سے کم نہیں۔  شیاؤمی کا ایک اور ‘سستا’ ڈوئل کیمرہ فون متعارف۔

جی ہاں اس میں فلیگ شپ فون جیسی طاقت دی گئی ہے کیونکہ اس میں کوالکوم کا طاقتور ترین اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے۔  پوکو فون ایف 1 میں سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اس کا کچھ مہنگا ورژن 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے۔ اس فون میں 6.18 انچ کی بیزل لیس اسکرین دی گئی ہے، جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر بیک پر موجود ہے، 4000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری بھی اس کا حصہ ہے۔ چیرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی بھی اس کا حصہ ہے، جبکہ بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں اور سیلفی کے شوقین افراد کے لیے 20 میگا پکسل کیمرہ فرنٹ پر دیا گیا ہے۔  شیاؤمی کا نیا اسے فی الحال بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے مگر امید ہے کہ جلد پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔ اس کا سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 21 ہزار بھارتی روپے (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 24 ہزار بھارتی روپے (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 29 ہزار بھارتی روپے (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…