بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اب ملازمتوں کا حصول فیس بک سے بھی ممکن

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اب ملازمتوں کا حصول فیس بک سے بھی ممکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے زندگی کے مختلف شعبوں کو بدل کر رکھ دیا ہے، خاص طور پر فیس بک، جس کے اثرات سے انکار کرنا ممکن نہیں۔ اور اب فیس بک پاکستان کے شہریوں کو ملازمتوں کے حصول میں مدد دینے کے لیے مددگار ثابت ہونے والی ہے۔ جی ہاں فیس بک نے آخرکار پاکستان میں اپنا جاب فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

جو کافی عرصے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور پھر دیگر ممالک میں اسے پیش کیا۔ فیس بک ہوگی اب اضافی آمدنی کا ذریعہ؟ فیس بک نے درحقیقت مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت سوشل میڈیا سائٹ لنکڈان کو ٹکر دینے کے لیے جاب فیچر متعارف کرایا تھا۔ اور اب وہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا بلکہ کچھ افراد کو وہ بھی دستیاب بھی ہے جبکہ دیگر کے پاس کمنگ سون کا آپشن آرہا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے فیس بک پیجز کو چلانے والے جاب پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی سی ویز بھی موصول کرسکیں گے، جبکہ امیدوار اپنی مطلوبہ پوسٹ پر فیس بک کی مدد سے اپلائی کرسکیں گے۔ اس فیچر کو متعارف کرانے کے موقع پر فیس بک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ متعدد چھوٹے کاروباری ادارے اپنے فیس بک پیجز پر ملازمتوں کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہیں، لہذا اسے مدنظر رکھ کر یہ فیچر متعارف کرایا گیا۔ لنکڈان نامی سوشل نیٹ ورک کو بیشتر آمدنی ان کاروباری اداروں یا افراد سے حاصل ہوتی ہے جو مختلف ملازمتوں کے لیے لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔ فیس بک کو توقع ہے کہ اس جاب فیچر کی بدولت وہ اپنے فیس بک پیجز پر زیادہ ٹریفک لانے میں کامیاب ہوسکے گی جبکہ اسی طرح پیجز سے بھی آمدنی حاصل کرسکے گی۔ فیس بک پر مفت وائی فائی نیٹ ورک کیسے تلاش کریں؟ جابز کا یہ آپشن نیوزفیڈ پر بائیں جانب ایکسپلور کے سیکشن میں کہیں موجود ہوسکتا ہے جو ڈیسک ٹاپ سائٹ پر بائیں جانب ہوگا۔

تاہم اگر وہ آپشن نظر نہیں آرہا تو ممکنہ طور پر ابھی آپ کے پاس اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، اس لنک پر کلک کرکے دیکھیں کہ آپ کے سامنے ملازمتوں کے اشتہارات سامنے آتے ہیں یا کمنگ سون۔ اسکرین شاٹ اس نئے فیچر میں صارفین کے سامنے اپنے شہر یا قریبی علاقوں میں دستیاب ملازمتوں کے مواقع سامنے آئیں گے اور پیجز کے اشتہارات میںکسی ملازمت کو متعلقہ تفصیلات جیسے تنخواہ وغیرہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ تو وہ نظر آئے گا۔ ہر اشتہار کے ساتھ ‘اپلائی ناﺅ’ کا بٹن بھی ہوگا

۔ جس پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے ایک پوپ اپ ونڈو میں آپ کا نام، فون نمبر، شہر کا نام اور ای میل ایڈریسز آجائیں گے جبکہ ملازمت کا تجربہ، تعلیم وغیرہ بھی درج ہوگی (اگر آپ نے پروفائل تفصیلات میں بھری ہو تو)، اس کے علاوہ نئی جاب اوپننگز کے نوٹیفکیشنز کی اجازت ہوگی۔ اسکرین شاٹ جمع کرائے جانے والی درخواستوں کو اشتہار دینے والے پیج کو فیس بک میسج کی شکل میں موصول ہوگی۔ یہ فیچر پاکستان میں کچھ لوگوں کو دستیاب ہے جبکہ دیگر کے پاس کمنگ سون کا آپشن آرہا ہے تاہم امکان ہے کہ جلد یہ سب کو دستیاب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…