بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گوگل پکسل 3 بھی نوچ ڈیزائن سے لیس؟

datetime 30  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت لگتا ہے کہ سب سے زیادہ زیربحث اینڈرائیڈ فون سام سنگ کا اگلا ماہ متعارف کرائے جانے والا گلیکسی نوٹ 9 ہے، جس کے بارے میں مسلسل افواہیں سامنے آرہی ہیں۔ مگر گلیکسی نوٹ 9 ہی اس وقت ایسا اینڈرائیڈ فون نہیں، جس کا انتظار لوگوں کو ہے، گوگل کی پکسل سیریز کا نیا فون بھی ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز میں سامنے آنے والا ہے۔ اور اب اس کی جھلک سامنے آگئی ہے۔

جس سے عندیہ ملتا ہے کہ گوگل کا پکسل تھری (ممکنہ نام) کا ڈیزائن کیسا ہوگا۔ گوگل اب سستا پکسل فون متعارف کرانے کے لیے تیار گلیکسی نوٹ 9 تو گزشتہ سال کے نوٹ 8 جیسے ڈیزائن کے ساتھ ہے تاہم پکسل تھری کی لیک تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ گوگل اب کی بار اپنے اسمارٹ فون کو بدلنے کے لیے تیار ہے۔ ہوسکتا ہے کہ صارفین کا خیال ہو کہ گوگل آئی فون ایکس کی نقل نہیں کرے گا، مگر پکسل تھری سیریز میں ایسا ہی ہونے جارہا ہے۔ پکسل تھری ایکس ایل کی تصویر gizmochina نے لیک کی ہے اور اس کا ڈیزائن آئی فون ایکس کی ہو بہو نقل محسوس ہوتا ہے۔ یعنی اوپر نوچ ڈیزائن دیا گیا ہے تاہم نیچے بیزل کافی نمایاں ہے۔ ویسے تو پکسل تھری کے پروٹوٹائپ کی تصاویر پہلے سامنے آچکی ہیں مگر یہ پہلی بار ہے کہ کمرشل ماڈل کی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی ہے۔ گوگل کے پکسل 3 کی تصاویر سامنے آگئیں یہ فون ممکنہ طور پر فور جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا، تاہم فرنٹ کے نوچ میں 2 کیمرے ہوسکتے ہیں جبکہ ایک فرنٹ اسپیکر بھی وہاں دیا جائے گا۔ مگر اس کے بیک پر ہمیشہ کی طرح سنگل کیمرہ ہی نظر آرہا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی بیک پر ہی ہوگا۔ اس میں یو ایس بی ٹائپ سی کنکٹر دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ہیڈفون جیک یہ کمپنی پہلے ہی ختم کرچکی ہے۔ یہ فون اکتوبر کے آخر تک مختلف ممالک میں دستیاب ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…