جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

اوپو کا سب سے مہنگا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوپو نے اپنا فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس پاکستان میں متعارف کرا دیا۔ گزشتہ روز لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران اوپو فائنڈ ایکس کو متعارف کرایا گیا اور اس کے پری آرڈر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، یعنی حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہے۔ اس فون کو مضبوط بنانے کے لیے فرنٹ

اور بیک دونوں جگہ کورننگ گوریلا گلاس 5 موجود ہے۔ آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 کو ٹکر دینے والے فونز یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، فون کو بیزل لیس بنانے کے لیے کمپنی نے منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے اور اس نے فون کے اوپری حصے میں سلائیڈر دیا ہے، جس سے فرنٹ کیمرہ اوپر آتا ہے جبکہ بیک کیمرے بھی سلائیڈر اوپر کرنے پر ہی نظر آتے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آدھے سیکنڈ میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو اوپن یا کلوز کیا جاسکتا ہے جبکہ سلائیڈر میں ہی متعدد سنسر دیئے گئے ہیں جو فیس ان لاک سسٹم سے بھی لیس ہے۔ یہ فون 6.4 انچ کے او ایل ای ڈی کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ کوالکوم اسنیپ   ڈراگون 845 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں۔ اس کے بیک پر 16 اور 20 میگا پکسل والے کیمرے دیئے گئے ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی کو تصاویر لینے میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اسی طرح فرنٹ پر بھی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس 25 میگا پکسل کیمرہ ہے، جس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ تاریکی میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ متعدد بیوٹیفکیشن آپشنز بھی اس میں دیئے گئے ہیں جبکہ نوئز کنٹرول بھی موجود ہے۔ اس میں 3730 ایم اے ایچ بیٹری ہے اور کمپنی کے بقول 5 منٹ چارج کرکے 2 گھنٹے تک لگاتار بات کی جاسکتی ہے۔ ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر والا پہلا فون مگر اس سے بھی بڑھ کر اوپو کا دعویٰ ہے کہ محض

35 منٹ میں بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک چارج کرنا ممکن ہے۔ اس میں ہیڈفون جیک موجود نہیں بلکہ ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو8.1 آپریٹنگ سسٹم کا کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.1 سے امتزاج کیا ہے۔ پاکستان میں یہ فون 2 رنگوں سرخ اور نیلے میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 299 روپے رکھی گئی ہے، تاہم پری آرڈر کرانے پر اس کے ساتھ ایک وی او او سی چارجر مفت مل سکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…