بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نوکیا ایکس سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف

datetime 19  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا کی جانب سے ایکس سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ چین میں متعارف کرائے جانے والے اس فون کو ایکس 5 کا نام دیا گیا ہے جو کہ دیگر ممالک میں نوکیا 5.1 پلس کے نام سے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ نوکیا ایکس سکس اسمارٹ فون سامنے آگیا یہ فون 5.86 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں 19:9 اسپیکٹ ریشو گیا ہے۔

جبکہ آئی فون ایکس جیسا نوچ بھی اس کا حصہ ہے۔ 84 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ اس فون میں اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جسے اینڈرائیڈ پی سے اپ گریڈ کردیاج ائے گا۔ اس میں ہیلیو پی 60 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3060 ایم اے ایچ بیٹری بھی اس کا حصہ ہے۔ یہ فون 2 اسٹوریج آپشن یعنی تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ اس فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ دی گئی ہے جس سے اسٹوریج میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر بیک پر دیا گیا ہے اور فون ان لاک کرنے کے لیے فیس ان لاک بھی موجود ہے۔ اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جن میں سے ایک لینس 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔ سیلفی کے شوقین افراد کے لیے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ موجود ہے۔ نوکیا کے نئے فون کے تمام سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت اس کے 32 جی بی اسٹوریج والا فون 999 چینی یوآن (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) جبکہ 64 جی بی اسٹوریج والا فون 1399 یوآن (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ یہ چین سے ہٹ کر دیگر ممالک میں کب تک دستیاب ہوگا، اس حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…