جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں جدید یوٹونگ گرینڈ سیلون بسوں کا آغاز،ان بسوں میں کون سی جدید ترین خصوصیات ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 17  جولائی  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) ماسٹر موٹرز کارپوریشن نے دنیا میں سب سے زیادہ بسیں بنانے والی کمپنی یوٹونگ(Yutong) کے ساتھ اشتراک سے 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون بسوں کی پاکستان میں فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔کمپنی کے کراچی میں واقع جدید اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ یونٹ میں 12 میٹرز کی اسٹینڈرڈ ماڈل بسوں کے ساتھ 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون ماڈل بسوں کی اسمبلنگ شروع کردی گئی ہے۔

ان بسوں کی تیاری کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ میں یوٹونگ بسوں کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایم ایم سی ایل، ندیم ملک نے کہا کہ ایم ایم سی ایل کا وژن پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اعلیٰ معیاری مصنوعات اور بعد از فروخت خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایم ایم سی ایل پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے ملک میں یورو۔تھری بسیں تیار کرنا شروع کیں۔ کمپنی اس حوالے سے پاکستان کی ایک بڑی اور مارکیٹ لیڈر کمپنی ہے جبکہ کمپنی کی 12 میٹر اسٹینڈرڈ بسیں انڈسٹری میں نئے معیارات متعارف کرارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تیار کردہ 8.5 میٹر کی بسیں نئی کامیابیاں رقم کریں گی جو ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو کئی سہولتوں اور خصوصیات کی حامل معیاری گاڑیاں فراہم کی جائیں۔ایم ایم سی ایل کے جنرل منیجر مارکیٹنگ اور سیلز فیصل معراج نے کہا کہ یہ بس اپنے سائز کے حوالے سے منفرد نوعیت کی ہے جو نہ صرف نہایت آرام دہ بلکہ خصوصی ڈیزائن کی حامل ہے اور یہ شہروں اور دیگر چھوٹے روٹس جیسے 100 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر کے لیے بہترین بس ہے ۔ یہ بس آرام دہ سیاحتی مقاصد اور پہاڑی و میدانی علاقوں میں سفر کے لیے بہترین گاڑی ہے، یہ بس بڑی گاڑیوں جیسی سہولت اور جگہ فراہم کرتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم ایم سی ایل ایک مجاز اسمبلر ہے جو دنیا کے معروف برانڈز جیسے متسوبشی فوسو، فوٹون ڈائملر، آئی وی ای سی او اور چینگن گاڑیاں اسمبل کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…