پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

انسٹاگرام نے ایک اور بڑا سنگ میل طے کرلیا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام لگتا ہے کہ بہت تیزی سے ہر طرف چھاتی جارہی ہے اور صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے وہ ہرممکن کوشش اور نت نئے فیچرز متعارف کرارہی ہے۔ اب اس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اسٹوریز فیچر کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 40 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔

یعنی اسنیپ چیٹ کے مجموعی صارفین سے دوگنا تعداد انسٹاگرام کی جانب سے اسنیپ چیٹ کے چوری کیے جانے والے فیچر کو استعمال کررہے ہیں۔ انسٹاگرام اب اسکائپ کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار انسٹاگرام اسٹوریز ایک ایسی فیڈ ہے جس میں صارف تصاویر اور ویڈیوز کا اضافہ کرتے ہیں جو 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔ یہ فارمیٹ اسنیپ چیٹ نے متعارف کرایا تھا مگر فیس بک نے اس خیال کو اپنی تمام ایپس جیسے انسٹاگرام، واٹس ایپ، میسنجر اور فیس بک میں چوری کرکے پیش کردیا۔ انسٹاگرام میں یہ فیچر بہت زیادہ مقبول ثابت ہوا جس میں گزشتہ سال کے آغاز میں اسٹوریز استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ جبکہ جون 2017 میں 25 کروڑ تک جاپہنچی تھی۔ اب 40 کروڑ کے سنگ میل نے اسنیپ چیٹ کو مزید پریشان کردیا گیا ہوگا جس کے مجموعی صارفین ہی19 کروڑ سے کچھ زیادہ ہیں (یہ واضح نہیں کہ ان 19 کروڑ میں سے کتنے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کو روزانہ استعمال کرتے ہیں)۔ انسٹاگرام نے گزشتہ دنوں ہی ایک ارب ماہانہ صارفین کا سنگ میل طے کیا تھا اور گزشتہ روز کے اعلان سے اندازہ ہوتا ہے کہ لگ بھگ 40 فیصد صارفین اسٹوریز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ انسٹاگرام نے بھی ایک ارب صارفین کا سنگ میل طے کرلیا دوسری جانب انسٹاگرام نے اس موقع پر اسٹوریز کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا۔ صارفین اب اپنی اسٹوریز میں میوزک کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں جو اس وقت پلے ہوگا جب کوئی ان کی اسٹوری کو دیکھے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…