پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی فون ایکس کی سستی ترین اینڈرائیڈ نقل متعارف

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین  (مانیٹرنگ ڈیسک) شیاﺅمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ریڈ می 6 پرو اور ایک ٹیبلیٹ می پیڈ 4 متعارف کرا دیئے ہیں۔ 5.84 انچ کا ریڈمی 6 پرو اس چینی کمپنی کو مڈ رینج فون ہے جس میں ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے 19:9 ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ ریڈمی سیریز کا پہلا فون ہے جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ڈیزائن دیا گیا ہے اور ایپل کی ڈیوائس سے کافی ملتا جلتا ہے۔

شیاؤمی کا آئی فون سے بھی پتلا ٹیلیویژن اس فون میں اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ فون تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج، اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ اس فون میں بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کے کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے ایم آئی یو آئی 9 سے کیا گیا ہے۔ اس کا بیسک ماڈل (تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج) 999 چینی یوآن (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا، جبکہ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1199 یوآن (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1299 یوآن (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ شیاؤمی کے 2 بجٹ اسمارٹ فونز متعارف اس فون کو فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور کچھ عرصے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح شیاﺅمی کا نیا ٹیبلیٹ می پیڈ 4 صارفین کو 1099 سے 1499 یوآن میں دستیاب ہوگا۔ اس ٹیبلیٹ میں 8 انچ کا ایف ایچ ڈی ڈسپلے، اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، 3 سے 4 جی بی ریم، 32 سے64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور ہاں اس میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…