جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

کیا سام سنگ گلیکسی ایس 10 ایسا ہوگا؟

datetime 22  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 تو ابھی سامنے نہیں آیا مگر 2019 کی ڈیوائس گلیکسی ایس 10 کی ممکنہ پہلی جھلک ضرور سامنے آگئی ہے، جس کا ڈیزائن دنگ کردینے والا ہے۔ اگر اس لیک کو درست مانا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ایس 10 سام سنگ کا حقیقی معنوں میں ایج ٹو ایج اسکرین والا فون ثابت ہونے والا ہے جس کا ڈسپلے بٹنوں، سنسرز، کیمروں اور اسپیکر وغیرہ سے آزاد ہوگا۔

اسمارٹ فونز کی معلومات اور تصاویر لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے ایس 10 کی ممکنہ تصویر لیک کی ہے۔ اسکرین کے ساتھ ساتھ اس لیک میں سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی بٹن سے بھی عندیہ ملتا ہے کہ یہ سام سنگ کا ہی فون ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق سام سنگ فون کو مکمل بیزل لیس بنانے کے لیے کافی عرصے سے فرنٹ کیمرے، ائیرپیس اسپیکر اور سنسرز کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کام کررہی تھی۔ سام سنگ کی جانب سے اس حوالے سے ایسی ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے جو اسکرین کے گلاس کو اسپیکر کی طرح وائبریٹ کرنے میں مدد دے سکے، تاکہ اسے ائیرپیس اسپیکر کی جگہ دی جاسکے۔ اسی طرح جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے اسکرین کے اندر فنگرپرنٹ ریڈر کو نصب کرنے کے لیے بھی کام کافی عرصے سے کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ ایس 10 ہی پہلا ایسا فون ثابت ہوگا۔ یہ واضح نہیں کہ فرنٹ کیمرہ کہاں دیا جائے گا، اس کے لیے ویوو ایپکس کے ڈیزائن کو مدنظر رکھا جائے گا، جس میں سیلفی کیمرہ ٹوسٹر کی طرح پوپ اپ ہوتا ہے یا کوئی اور حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ امکان ہے کہ گلیکسی ایس 10 کو آئندہ سال جنوری جبکہ کمپنی کے پہلے فولڈایبل فون گلیکسی ایکس کو فروری میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…