پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

صف اول کے گلوبل اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا،یہ فون کیا خصوصیات رکھتا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 21  جون‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک)صف اول کے گلوبل اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پیرس کے Louvre میوزیم میں اوپو فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔ فائنڈ ایکس (Find X)اوپو کا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے جو ماہرانہ ڈیزائن اور جدت انگیز ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسے متعارف کرانے سے مستقبل کے اسمارٹ فون کی تیاری کے لئے مسلسل اپنی جدت سامنے لانے کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ جنوبی ایشیاء میں جلد متعارف کرایا جائے گا۔ اوپو نے فائنڈ ایکس کی لانچ کے موقع پر

آٹو موبائل لامبورگینی کے ساتھ اہم شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ کسی بھی صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اور اعلیٰ معیار کے سوپر کار برانڈ کے درمیان پہلی خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے۔ اس تقریب میں اوپو فائنڈ ایکس کا آٹو موبائل لامبورگینی ایڈیشن بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران اوپو نے باقاعدہ طور پر یوروپین مارکیٹ میں داخلے کے ساتھ اوپو کی بیرون ملک موجودگی میں وسعت لانے کا بھی اعلان کیا۔ فرانس، اٹلی، اسپین اور نیدرلینڈ پہلی چار یوروپین مارکیٹس ہیں جہاں اوپو کی مصنوعات پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ کوالکم اسنیپ ڈریگن 845 موبائل پلیٹ فارم سے چلنے کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس میں 6.42 انچ پانورامک آرک اسکرین مزین اور صف اول کی انڈسٹری اسکرین ریشو 93.8 فیصد اور فرنٹ و بیک پر فل اسٹیلتھ 3Dکیمروں کے فیچرز سے آراستہ ہے۔ اس میں اسٹیلتھ 3Dکیمرا میں سلائیڈنگ اسٹرکچر ہے جو فون کو ہاتھ میں رکھنے اور استعمال کرنے کے لئے قدرتی اور بہترین ڈیزائن سے مزین ہے۔ اس کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس میں 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے ہیں اور کلر او ایس 5.1 اے آئی انٹیوٹو سسٹم ہے۔ فائنڈ ایکس کے فیچرز میں اوپو کی او فیس (O-Face) کے نام سے فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجی ہے جو چہرے کی شناخت کیلئے اسٹرکچرڈ لائٹ استعمال کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی فنگرپرنٹ سیکورٹی کے مقابلے میں

20 گنا زیادہ محفوظ ہے اور موبائل پیمنٹس کے لئے بھی کارآمد ہے۔ اس ضمن میں اوپو اور علی بابا کے درمیان شراکت داری کے نتیجے میں فائنڈ ایکس پر مالی ٹرانزایکشنز کے لئے علی پے پیمنٹ (Alipay payment) دستیاب ہے۔ اوپو کی او فیس ٹیکنالوجی سوشل اور چیٹ ایپلی کیشنز کے لئے اعلیٰ سطح کی فوٹو ایڈیٹنگ اور ایموجی 3ڈی فیشل ایکسپریشن کے ساتھ حقیقی زندگی جیسی اور قدرتی 3Dکیمرا ایفکٹس سے بھی آراستہ ہے۔

اوپو اور آٹوموبلی لامبورگینی کے درمیان اشتراک وسیع اقسام کے شعبوں میں پھیلا ہوا ہے جن میں پروڈکٹ، ڈیزائن، ٹیکنالوجی، بزنس آپریشنز اور مارکیٹنگ شامل ہیں۔ یہ تعاون نہ صرف دنیا بھر میں اپنے صارفین کو پہلے سے زیادہ بہتر مصنوعات فراہم کرے گا بلکہ اس اشتراک کے نتیجے میں آٹو موبائل اور اسمارٹ فون انڈسٹریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز میں مزید بڑی پیش رفت لانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…