بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر پاکستان میں متعارف کروا دیاگیا، حیرت انگیز فیچرز سامنے آگئے

datetime 13  جون‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) ملک کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ سام سنگ پاکستان نے دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے اس جدید ڈیزائن میں خصوصی ونڈ فری کولنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز صارفین کو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بغیر گھر کے اندر ٹھنڈا ماحول اور توانائی کی بچت فراہم کرے گی۔ ونڈ فری روم ایئر کنڈیشنر میں دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر استعمال کیا گیا ہے۔

ایئر کنڈیشنر درجہ حرات کو کنٹرول کرنے والے ونڈ فری گڈ سلیپ موڈ پر مشتمل ہے جو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بہاؤ کے بغیر رات کی بہتر نیند کیلئے مثالی ماحول پیدا کرتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا 21,000 مائیکرو ایئر ہولز کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔ دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر روائتی ماڈلز کے مقابلے میں 72 فیصد توانائی کی بچت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایئر کنڈیشنر بار بار آن آف کئے بغیر مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے لہذا یہ خاموش، زیادہ پائیدار اور موثر ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل کولنگ موڈ ہوا کو فوری طور پر ٹھنڈا کرتا ہے اور خودکار طریقے سے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لئے ونڈ فری موڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ 8 پول ڈیجیٹل انورٹر ٹیکنالوجی ہوا کو 43 فیصد جلدی ٹھنڈا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کا منفرد ڈیزائن کمرے میں ہوا کو بے مثال طریقے سے پھیلاتا ہے۔ حیران کن ’’سمارٹ ہوم‘‘ کی خصوصیت صارفین کو وائی فائی کی حامل ایپلی کیشن کے ذریعے ایئر کنڈیشنر کو کنٹرول کرنے اور شیڈول آپریشنز کے قابل بناتی ہے۔ یہ صارفین کو ایئر کنڈیشنر کو چلانے، مانیٹر کرنے اور بجلی کے استعمال کو محدود کرنے کے بارے میں لائیو فیڈ بیک بھی فراہم کرتا ہے۔ اس ایئر کنڈیشنر کے ’’ایزی فلٹرز‘‘ صاف اور صحت افزاء ہوا کو برقرار رکھتے ہیں جو مٹی، خطرناک اجزاء اور الرجری کو ہوا میں شامل ہونے سے روکتے ہیں۔

اس میں شامل Ionizer نقصان دہ وائرس اور بیکٹریا کو 99 فیصد تک کم کرتا ہے۔ ’’ایزی فلٹر پلس‘‘ باہر اوپر کی جانب نصب کئے گئے ہیں تاکہ انہیں کور کو کھولے بغیر آسانی سے باہر نکال کر صاف کر کے دوبارہ لگایا جا سکے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل کوٹنگ فلٹرز دھول، ہوا میں موجود اجزاء اور الرجیز کو روکتے ہیں۔ سام سنگ کے ایئر کنڈیشنر طویل المدت کارکردگی کے حصول کے قابل ہیں، ان میں شامل ’’ٹرپل پروٹیکٹر پلس‘‘ وولٹیج اسٹیبلائزر کے بغیر اوور لوڈ کو روکتا ہے جبکہ یہ ایئر کنڈیشنرز سخت ماحولیاتی حالات کو برداشت کر سکتے ہیں۔ سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے صدر وائے جے کم نے اس موقع پر کہا کہ کنزیومر الیکٹرانکس کے مابین جدت سام سنگ برانڈ کے وعدے کی بنیاد میں موجود ہے اور یہ مصنوعات ہمارے فلسفہ کی علامت ہیں۔ دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر گرم موسم میں کم ٹھنڈک اور بجلی کے زائد بلوں کے مسائل کو دور کرتا ہے۔ یہ غیر معمولی کولنگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت کی ضمانت بھی دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…