جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک پر نیا فیچر متعارف

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں، اہل خانہ اور رشتہ داروں کی پوسٹس سے جوڑ کر رکھنے کی غرض سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔ اگرچہ فیس بک نے اسی کام کے غرض سے پہلے ہی ماضی میں شیئر کی گئی پوسٹس کو دیکھنے کے لیے ’آن دس ڈے‘ نامی فیچر متعارف کرا رکھا ہے۔

تاہم اب فیس بک نے اسی فیچر سے ملتا جلتا ایک اور فیچر’میموریز‘ کے نام سے متعارف کرادیا۔ فیس بک کا یہ فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا فیس بک کا یہ فیچر اگرچہ گزشتہ ایک سال سے صارفین کو کبھی کبھی اپنے ہوم پیچ پر نظر آتا تھا یا پھر ہر سہ ماہی یا ہر ماہ کے آخر میں فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو صارفین کے ساتھ شیئر کیا جاتا تھا۔ تاہم اب اسے صارفین کی نیوز فیڈ میں ’آن دس ڈے‘ کی طرح فکس کردیا گیا ہے، اب صارف کسی وقت بھی اس فیچر کو کلک کرکے اپنی میموریز دیکھ سکیں گے۔ فوری طور پر اس فیچر کو تمام صارفین کے فیس بک پر شامل نہیں کیا گیا، تاہم جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کو اپنی نیوز فیڈ میں نظر آنے لگے گا۔  فیس بک کا دلچسپ فیچر استعمال کیا؟ کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ اپنی ذات اور اہل خانہ سے متعلق چیزوں سے جوڑنا ہے۔ یہ فیچر تقریبا ’آن دس ڈے‘ جیسا ہی ہے، تاہم اس نئے فیچر کے ذریعے سوشل ویب سائٹ صارفین کو ماضی میں پوسٹ کی گئی ایسی مثبت پوسٹس تک رسائی دینے کی کوشش کرے گی، جو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…