منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

‘بہت سے ستاروں سے زیادہ گرم’ سیارہ دریافت

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس کی سطح چار ہزار سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم ہے۔ یعنی یہ سیارہ اتنا ہی گرم ہے جتنا کہ سورج اور یہ ہماری زمین سے تقریباً 650 نوری سال کی دوری پر اپنے سورج کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ ٭ زمین جیسے حجم والے سات سیاروں کی دریافت ٭ سیارے کے

گرد زمین سے ملتی جلتی فضا اس کے گرم ہونے کی کچھ وجہ تو یہ ہے کہ کیلٹ 9بی سیارہ اپنے جس پیرنٹ ستارے کے گرد گردش کرتا ہے وہ اپنے آّپ میں انتہائی گرم ہے۔ کیلٹ 9 بی کو اپنے سورج کا ایک چکر لگانے میں صرف دو دن لگتے ہیں۔ اس قدر نزدیک ہونے کا مطلب ہے کہ یہ سیارہ زیادہ دنوں تک باقی نہیں رہ سکتا۔ اس کی فضا میں موجود گیس تابکاری سے پھٹ پھٹ کر خلا میں گم ہوتی جا رہی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ اپنے سورج کے گرد ایک قطب سے دوسرے قطب کی طرف جس طرح چکر لگاتا ہے اس سے یوں محسوس ہوتا ہے اس کا سورج کوئی دمدار ستارا ہو۔ اس دریافت کا یہ ایک نیا انوکھا پن ہے۔ اوہایو سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر سکاٹ گوڈی نے بی بی سی کو بتایا: ‘ہم نے اس سیارے (کیلٹ 9 بی) کو سنہ 2014 میں دریافت کیا تھا۔ اور ہمیں یہ باور کرنے میں اتنا وقت لگ گیا کہ یہ عجیب دنیا دراصل ایک سیارہ ہے جو اپنے ستارے کے گرد گھوم رہا ہے۔‘’ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ سیارہ کتنا بڑا اور وسیع ہے۔ یہ سیارہ کمیت میں مشتری سے تین گنا بڑا اور حجم میں اس کا دگنا ہے۔’انھوں نے مزید کہا: ‘ہمیں اس کے سورج کی تفصیل بھی خاصی اچھی طرح معلوم ہے۔ یہ ہمارے سورج سے تقریباً ڈھائی گنا بڑا اور دگنا گرم ہے اور یہ اپنے محور پر اتنی تیزی کے ساتھ گردش کر رہا ہے کہ ہمیں یہ چپٹا نظر آتا ہے۔’انھوں نے بتایا کہ ‘یہ اپنے ستارے سے تقریباً جڑا ہوا ہے یعنی اس کا ایک ہی چہرہ عام

طور پر اپنے سورج کی طرف رہتا ہے یعنی جس طرح چاند کا دور کا چہرہ زمین سے اوجھل رہتا ہے۔’اس کی وجہ سے دن کے وقت کیلٹ 9 بی پر 4300 سینٹی گریڈ سے زیادہ تپش ہوتی ہے۔اس کا سورج اس قدر الٹرا وائلٹ شعائیں خارج کر رہا ہے کہ یہ اس سیارے کی فضا کو پوری طرح ختم کر دے گا۔پروفیسر گوڈی کی ٹیم نے حساب لگایا ہے کہ یہ فی سیکنڈ دس ارب سے دس کھرب گرام کی رفتار سے ختم ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…